Categories
Breaking news

ماں کی وفات کے بعد شعیب اختر کا پہلا پیغام سامنے آگیا

ماں کی وفات کے بعد شعیب اختر کا پہلا پیغام سامنے آگیا قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے چند دن پہلے اپنی ماں کو کھو دیا، جس کے بعد اب انہوں نے تمام چاہنے والوں سے درخواست کرتے ہوئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری بیان میں والدہ کی تعزیت کرنے والوں اور اس مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دنیا بھر سے آنے والے بہن بھائیوں کا شکر گزار ہوں۔

pic.twitter.com/KgXjkWmumN

— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) January 3, 2022

جس کے بعد سابق کرکٹر نے لکھا کہ کورونا کی پھر سے بگڑتی صورت حال کے پیش نظر درخواست کروں گا کہ ہم گھر والوں کو کچھ وقت اکیلے درکار ہے، اس لیے اب بس جہاں ہیں وہاں رہتے ہوئے ان کی والدہ کے لیے دعا کریں۔

یاد رہے ایک ہفتہ قبل سابق فاسٹ بالر شعیب اختر کی والدہ انتقال کر گئی تھیں، جن کی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.