Categories
Breaking news

ماورہ حسین کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد

پاکستان کی سپر ماڈل و اداکارہ ماورہ حسین کی جانب سے سوشل میڈیا پر مسیحی برادری کو کرمس کی مبارکباد دی گئی ہے۔پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماورہ حسین نے کرسمس کے موقع پر اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی ہے۔ماورہ حسین نے انسٹا گرام پر ایک بومرنگ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے چاکلیٹی رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے، ماورہ حسین اس بومرنگ میں نہایت حسین اور خوش نظر آرہی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماورہ حسین کرسمس ٹری کے ساتھ کھڑی ہوئی ہیں ، ماورہ حسین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’میری میری کرسمس،‘ اور ساتھ میں انہوں نے کرسمس ٹری کا ایموجی بھی بنایا ہے ۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *