Categories
Breaking news

مانی کا حرا کے سُپر ہٹ ڈراموں سے متعلق مضحکہ خیز انکشاف

معروف پاکستانی اداکار و میزبان مانی نے اہلیہ حرا کے سُپر ہٹ ڈراموں سے متعلق مضحکہ خیز انکشاف کیا ہے۔اداکار مانی نے حرا کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جس میں میزبان احسن خان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مانی نے حرا کے سُپر ہٹ ڈراموں سے متعلق مضحکہ خیز انکشاف کیا۔مانی نے بتایا کہ جب حرا اپنے مشہور ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ جو کہ ایک نجی ٹی وی پر نشر ہوچکا ہے، اس کی شوٹنگ کروا رہی تھیں تو کہتی تھیں کہ یہ کون سا ڈرامہ ہے؟ اس میں ہو کیا رہا ہے؟ اسی طرح حرا نے اپنے ایک اور ڈرامے ’دو بول‘ کی بھی برائی کی کہ ان کے پاس تو بجٹ ہی نہیں ہے جبکہ دونوں ہی ہٹ ہوگئے۔
مانی نے کہا کہ اس کے بعد حرا اپنے دو اور ڈراموں ’دل موم کا دیا‘ اور ’کشف‘ سے بھی نا خوش تھیں لیکن وہ بھی بہت اچھے چلے۔مانی نے مزید کہا کہ حرا نے اپنے جن پراجیکٹس کی تعریف کی وہ فلاپ ہوگئے۔مانی کی بات سننے کے بعد میزبان احسن خان نے ہنستے ہوئے حرا مانی کو مشورہ دیا کہ بھئی آپ اپنے سارے پراجکٹس کو برا ہی کہا کریں اس طرح وہ ہٹ ہوجائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *