Categories
Breaking news

مانسہرہ، سینئر معالج ڈاکٹر نصیر کورونا سے وفات پاگئے

Advertisement
مانسہرہ، سینئر معالج ڈاکٹر نصیر احمد ٹیپو کورونا سے وفات پاگئے

مانسہرہ کے مشہور اور سینئر معالج ڈاکٹر نصیر احمد ٹیپو کورونا سے وفات پاگئے، وہ تین ہفتوں سے ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد کے آئیسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھے۔

محکمہ صحت مانسہرہ کے ترجمان نے ڈکٹر نصیر احمد ٹیپو کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کی مرحوم ڈاکٹر ٹیپو آر ایچ سی شنکیاری کے انچارج رہ چکے ہیں اور ایک ماہ قبل پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاڈر کی پوسٹ سے ریٹائیرڈ ہوئے تھے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ڈکٹر نصیر تین ہفتے قبل کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد میں زیر علاج تھے مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔

ڈاکٹر نصیر احمد ٹیپو کی نماز جنازہ سہ پہر 4 بجے مفتی آباد مانسہرہ میں ادا کی جائیگی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *