Categories
Breaking news

مالورکا میں اسٹوڈنٹس ٹرپ کورونا وبا میں ابال لے آیا، سیکنڑوں طلباء میں مثبت کیسز رپورٹ

میڈرڈ (محمد نبی) بڑے پیمانے پر کورونا وائرس کیسز میں اضافے کو سال کے آخر میں ہونے والی سکول ٹرپس کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔ ہسپانوی جزیرے مالورکا میں ہونے والی طلباء ٹرپس کے نتیجے میں اسپین کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں مثبت کیسز کی اطلاعات آئی ہیں۔ جمعہ کے روز حکام نے اطلاع دی تھی کہ صرف میڈرڈ میں 320 نوجوانوں میں کورونا انفکشن ہوئی ہے اور 2,000 افراد کو قرنطینہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق میڈرڈ کے 31 سیکنڈری سکول متاثر ہوئے ہیں۔ نوجوان جزیرے پر 8 مختلف ہوٹلوں میں ٹہرے ہوئے تھے۔ انہوں نے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا تھا جن میں تہوار بھی شامل تھے۔ میڈرڈ کے علاؤہ ویلنشیا، مرسیا، باسکے کنٹری اور ایراگون میں بھی کیسز رپورٹ ہوئی ہیں۔ گیلیشیا میں حکام نے بتایا ہے کہ انہوں نے 50 کیسز کی تشخیص کی ہے جو مالورکا سکول ٹرپس کی وجہ سے ہوئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *