Categories
Breaking news

ماسک پہننا لازمی قرار، خلاف ورزی پر 500 روپے جرمانہ ہوگا، کمشنر کراچی

Advertisement
کراچی  میں ماسک پہننا لازمی، خلاف ورزی پر 500 روپے جرمانہ ہوگا، کمشنر کراچی

Advertisement

کراچی میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا، کمشنر کراچی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ماسک نہ پہننے پر جرمانےعائد ہوگا۔

کمشنر کراچی نے ہدایت کی کہ ماسک نہ پہننے والوں کو 500 روپے جرمانہ کیا جائے۔

Table of Contents

x
Advertisement

ترجمان کمشنر کراچی کے مطابق کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے کراچی میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا۔ شہریوں کے لئے ماسک لازمی قرار دیتے ہوئے خلاف ورزی پر پانچ سو روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

کراچی میں ماسک پہننا لازمی، خلاف ورزی پر 500 روپے جرمانہ ہوگا، کمشنر کراچی

کمشنر و ایڈ منسٹریٹر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہریوں کو لازمی ماسک پہننے کی ہدایت کریں اور یقینی بنائیں کہ شہری لازمی ماسک پہنیں جو شہری ماسک پہننے کی ہدایت کی خلاف ورزی کریں ان کے خلاف کارروائی کریں اور پانچ سو روپے تک جرمانہ عائد کریں۔

یہ بھی پڑھیے

کمشنر نے کہا کہ دکانداروں اور مارکیٹوں پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ دکانداروں کو پابند کریں کہ وہ خود اور خریداروں کو ماسک کے بغیر دکان میں داخل ہونے کی اجاز ت نہ دیں۔

کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ ان دکانداروں اور مارکیٹ انتظامیہ کے خلا ف قانونی کارروائی کریں جو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد سے گریز کریں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *