Categories
Breaking news

ماسک نہ پہننے پر خاتون مسافر کو جہاز سے ہی اتار دیا گیا، ویڈیو وائرل

Advertisement

خاتون  مسافر

Advertisement

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ماسک نہ پہننے پر خاتون مسافر کو جہاز سے اتار دیا گیا، مذکورہ خاتون غصے سے چلا رہی تھی کہ سب نے مر جانا ہے چاہے کورونا ہو یا نہیں۔

یہ واقعہ نارتھ آئرلینڈ سے ایڈنبرا جانے والی فلائٹ میں پیش آیا، خاتون مسافر کے ماسک نہ پہننے پر عملے نے اسے متنبہ کیا لیکن وہ غصے کے عالم میں عملے پر ہی برس پڑی۔

ائیرلائن کے عملے نے اڑان بھرنے سے قبل مسافروں کو ماسک پہننے کی تاکید کی لیکن جہاز میں موجود ایک خاتون مسافر نے ہدایت کو نظر انداز کیا اور ماسک پہننے سے انکار کردیا۔

اس دوران کچھ مسافروں نے بھی اس کو سمجھانے کی کوشش کی جس پر وہ آپے باہر ہوگئی اور چیختے ہوئے کہا کہ سب نے مر جانا ہے چاہے کورونا ہو یا نہیں۔ ہر کوئی مر جاتا ہے یہی واحد چیز ہے جو حقیقت ہے۔

جہاز سے اترتے ہوئے اس نے سیٹ پر آکر اپنا سامان اٹھایا اور جان بوجھ کر جہاز میں بیٹھے دیگر مسافروں کے منہ پر کھانسنے کی کوشش بھی کی۔

اس موقع پر ایک عینی شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ خاتون اپنی سیٹ پر موجود تھی جب اسے عملے نے ماسک پہننے کی تاکید کی جس پر اس نے اپنے شدید درعمل کا اظہار کیا حالانکہ جہاز کے سفر کا دورانیہ محض50 منٹ کا تھا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز سے اتارنے کے بعد مذکورہ خاتون کو بیلفاسٹ کے ہوائی اڈے پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔

یورپین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پیش نظر فضائی سفر کیلئے رہنما اصول وضع کیے گئے ہیں جس کے تحت تمام مسافروں کو کورونا ایس او پیز پر عمل لازمی قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ چند مہینوں میں متعدد ایسی وائرل ویڈیوز اور تصاویر بنائی گئی ہیں، کوویڈ19 کی وبا کے بعد پوری دنیا میں ہوائی سفر پھر سے شروع ہوا ہے جبکہ کورونا وائرس پھیلتا ہی جارہا ہے،

اس سلسلے میں متعدد ایئر لائنز انتظامیہ نے ان مسافروں پر وسیع پیمانے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جنہوں نے نئی پالیسیوں پر عمل کرنے سے انکار کردیا ہے۔

An Easyjet passenger is thrown off the Belfast to Edinburgh flight this afternoon after she refused to wear a face covering ? pic.twitter.com/YwRLNBK8aA

— stephen ?? (@LFC_blano) October 18, 2020

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *