Categories
Breaking news

ماربیا۔ کورونا کی تباہ کاریاں عروج پر، 50 فیصد بزنس کو بند ہونا پڑا، بزنس یونین

Advertisement
Advertisement

ماربیا (محمد نبی) سفری پابندیاں، سیاحوں کا فقدان اور حکومت کی غفلت، یہ وہ عناصر تھے جن کی وجہ سے ماربیلا میں 50 فیصد بزنس کو بند ہونا پڑا۔ ماربیا کے سمال اینڈ میڈیم بزنس ایسوسی ایشن کے سربراہ اینریکوے گوریرو نے کہا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے 15000 بزنسز ایسے تھے جن کو مستقل طور پر بند کیا گیا۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کل بزنس کا 20 سے 30 فیصد بنتا ہے۔
ایسٹر ویک اینڈز نے بھی بزنس پر کوئی زیادہ مثبت اثرنہیں ڈالا۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں ان 4 دنوں کے دوراں ٹرن اور میں 20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ جب کہ وبا سے پہلے کا تقابلی جائزہ لیا جائے تو 95 فیصد کمی ہوئی ہے۔ انٹرپرینیور ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا ہے کہ حکومت نے بڑے ملٹی نیشنل بزنس کو چھوٹے لیول کے خاندانی بزنس پر فوقیت دی۔ جب کہ مرچینٹ ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ قبل از وقت کاروبار کی بندش نے ہمیں مار ڈالا۔ علاقے میں خریدیداری ناپید ہوگئی ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *