بارسلونا(ڈاکٹرقمرفاروق)گزشتہ نومبر میں سپرمارکیٹ منیجر کی طرف سے ماربیا پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ان کے سٹور میں پیش آنے والے ڈکیتی کے واقع میں 16000 یوروز چھین لیے گئے ہیں۔ پولیس تحقیق نے ڈکیتی کو جعلی ثابت کیا اور اس میں مارکیٹ منیجر کو ملزم ٹہرایا۔ پولیس زرائع کے مطابق چور اپنا موبائل پیچھے چھوڑ گیا تھا۔ اس کے موبائل ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ منیجر نے خود یہ واردات تشکیل دی تھی جو فراڈ ثابت ہوئی۔
