Categories
Breaking news

مائرہ قتل کیس کی تفتیش ایک بار پھر تبدیل

مائرہ قتل کیس کی تفتیش ایک بار پھر تبدیل

پاکستانی نژاد برطانوی شہری مائرہ قتل کیس کی تفتیش ایک بار پھر تبدیل کردی گئی ہے۔

کیس کی تفتیش سی آئی اے کینٹ سے ماڈل ٹاؤن کو دے دی گئی ہے اور تمام ریکارڈ اور زیر حراست ملزمان کو بھی سی آئی اے ماڈل ٹاؤن منتقل کردیا گیا۔

اس سے قبل تفتیش تھانہ ڈیفنس اور سی آئی اے کینٹ کے پاس تھی اور سی آئی اے ماڈل ٹاون نے ہی موٹر وے زیادتی کیس کے ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

مائرہ قتل کیس میں نامزد ملزم ظاہر جدون کو پولیس نے حراست میں لے لیا

پولیس کا کہنا ہے کہ ظاہر جدون سے قتل کی تحقیقات کی جائے گی ، ظاہر جدون کو ایک اور مقدمے میں حراست میں لیا گیا ہے۔

قتل کیس میں زیر حراست کسی بھی ملزم کی تاحال باضابطہ گرفتاری نہیں ڈالی گئی۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری مائرہ کو 3 مئی کو قتل کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *