Categories
Breaking news

مائرہ قتل کیس: طاہر جدون،محمد وسیم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

مائرہ قتل کیس: طاہر جدون،محمد وسیم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

لاہور کی کینٹ کچہری میں مائرہ قتل کیس میں گرفتار ملزم طاہر جدون اور محمد وسیم کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کردی گئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو ملزم طاہر جدون اور محمد وسیم کو پیش کیا گیا، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایاکہ ملزمان سے تفتیش ابھی جاری ہے، تحقیقات مکمل کرنے کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔

مائرہ قتل کیس، ظاہر جدون نے اعتراف جرم کرلیا

مائرہ قتل کیس میں گرفتار ملزم ظاہر جدون نے اعتراف جرم کرلیا،ملزم نے اعتراف کیا کہ ماہرہ کو 3 مئی کی صبح قتل کیا تھا۔

اس موقع پر ملزم طاہر جدون نے کمرہ عدالت میں بیان دیا کہ ہمارا قصور صرف اتنا ہے کہ ہمیں آخری بار موقع پر دیکھا گیا،بے گناہ ہیں ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

طاہر جدون نے کمرہ عدالت میں بتایا کہ 4 روز میں ہم سے کوئی تفتیش نہیں کی گئی ۔

مائرہ قتل کیس، سہیلی سمیت 3 افراد زیر حراست

لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ برطانوی نژاد لڑکی مائرہ کے قتل کیس کی تحقیقات میں مقتولہ کی سہیلی سمیت 3 افراد زیر حراست ہیں، قتل کے وقت سہیلی بھی وہاں موجود تھی۔

عدالت نے کیس میں تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 11 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ مائرہ کی گولی لگی لاش 3 مئی کو لاہور کے علاقے ڈیفنس میں اس کے گھر سے ملی تھی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *