Categories
Breaking news

لیہ کو اس کا حق ملنے جا رہا ہے: فردوس عاشق اعوان

لیہ کو اس کا حق ملنے جا رہا ہے: فردوس عاشق اعوان

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ترقی اور خوشحالی کے سفر میں لیہ کو اس کا حق ملنے جا رہا ہے۔

چوہدری نثار نے حلقے کے عوام کے 3 سال ضائع کیے، فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ معیشت پر برا وقت آیا تو میڈیا ہاوسز پر بھی برے اثرات مرتب ہوئے،اب معیشت کا پہیہ چلنے لگا ہے، اب زراعت کی ترقی بھی رکارڈ سطح پر ہے۔

یہ بات وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر بر جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے مزید کہ کہ وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار 14 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج لے کر لیہ پہنچیں گے۔

پاکستان کی جیلوں میں نواز شریف کی جان محفوظ ہوگی: فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان آئیں یہاں کی جیلوں میں ان کی جان محفوظ ہوگی۔

فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبے لیہ کی ترقی اور خوش حالی میں معاون ثابت ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *