Categories
Breaking news

لیک ویڈیو سلیکٹو ہے، چاہتی ہوں مکمل ویڈیو لیک ہو، فردوس عاشق

لیک ویڈیو سلیکٹو ہے، چاہتی ہوں مکمل ویڈیو لیک ہو، فردوس عاشق

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندو خیل سے ہاتھا پائی اور تلخ کلامی کی لیک ویڈیو پر ردعمل میں کہنا ہے کہ جو ویڈیو لیک کی گئی ہے وہ سلیکٹو ہے، چاہتی ہوں مکمل ویڈیو لیک ہو۔

فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں اس واقعے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ نجی چینل کے ٹاک شو میں قادر مندوخیل سے بحث کا ایک رخ دکھایا جارہا ہے۔

فردوس عاشق اعوان اور قادر مندوخیل میں تلخ جملوں کا تبادلہ

فردوس عاشق اعوان اور پیپلزپارٹی کے رہنما قادر مندو خیل کے درمیان کرپشن کے الزامات پر نجی چینل کے پروگرام میں تلخ کلامی ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ مندوخیل کے رویے کیخلاف جلد قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

فردوس عاشق نے درخواست کی کہ معاملے کی مکمل ویڈیو سامنے لائی جائے، قادرمندوخیل نےمجھےہراساں کیا اور دھمکیاں دیں، بدزبانی کی وجہ سے مجھے اپنے دفاع میں انتہائی قدم اٹھانا پڑا، میری سیاسی ساکھ اورعزت داؤ پر لگی۔

آسٹریلوی صحافی نے فردوس عاشق کو ’دہائی کی بہترین کرکٹر‘ کہہ دیا

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن فائیو کی کووریج کے لیے پاکستان آنے والے آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈمین نے فردوس عاشق اعوان کو ’کرکٹر آف دی ڈیکیڈ‘ کہہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ جو ویڈیو لیک کی گئی وہ سلیکٹو ہے،چاہتی ہوں مکمل ویڈیو لیک ہو، عوام تک حقائق پہنچیں کہ کس طرح مجھے انتہائی قدم پر مجبور کیا گیا۔

فردوس عاشق نے کہا کہ مندوخیل کےخلاف کارروائی کے لیے قانونی ماہرین سےمشاورت کروں گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *