Categories
Breaking news

لیلیدا۔ مسلم تنظیم وطنی ایسوسی ایشن کا رمضان المبارک میں رات کا کرفیو ہٹانے کا مطالبہ

Advertisement
Advertisement

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)بارسلونا کے قریبی بڑے شہر لیلیدا کے مسلم تنظیم وطنی ایسوسی ایشن کے نمائندے مراد ایل بودھوہی نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ مسلمانوں کے رمضان المبارک کے 30 دنوں کے لئے رات کے کرفیو کو ہٹا لیا جائے۔رمضان المبارک کے دوران خاص طور پر 13 اپریل سے 12 مئی تک کرفیوپابندیاں ہٹائی جائیں۔درخواست میں کہاگیا ہے کہ وہ 30 دن مسلم معاشرے کے لئے “مقدس” ہیں اور ان میں مذہبی رسومات شامل ہیں جو “رات سے شام تک” جاری رہتی ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ وہ لیلیدا کی سٹی کونسل سے درخواست کرتے ہین کہ وہ مذہبی اداروں اور ان کے عام مسلمانوں کو اجازت دیں کہ وہ رات دس بجے کے بعد عبادت گاہوں میں نماز پڑھنے کے لئے جاسکیں، جبکہ ابھی اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ رات دس بجے کے بعد باہر نکلا جا سکے۔
آخر میں انہوں نے یاد دلایا کہ وطنی ایک ایسی تنظیم ہے جو بنیادی طور پر تارکین وطن اور مسلم مذہب کے ماننے والوں کے ذریعہ تشکیل دی گئی ہے اور یہ مقامی معاشرہ میں “انضمام” اور “بقائے باہمی کو مضبوط بنانے” میں مدد فراہم کرتی ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *