Categories
Breaking news

لیجنڈری کرکٹر معین خان کا بہو رانی مریم انصاری کو خوش آمدید

Advertisement
Advertisement

پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر اور سابق وکٹ کیپر معین خان کی جانب سے اُن کی بہو رانی مریم انصاری کو خوش آمدید کہا گیا ہے۔معین خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بڑے بیٹے اویس خان اور اُن کی اہلیہ و اداکارہ مریم انصاری کے نکاح کی تقریب کی دلکش تصویر شیئر کی ہے۔مذکورہ تصویر میں مریم انصاری گولڈن رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس اپنے شوہر کے ہمراہ اسٹیج پر بیٹھی ہیں۔معین خان نے اس خوبصورت تصویر کے کیپشن میں اپنی بہو رانی سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ’مریم آپ کو خان فیملی میں خوش آمدید۔‘لیجنڈری کرکٹر کی اس پوسٹ پر انسٹاگرام صارفین کی بڑی تعداد اُن کے بیٹے اور بہو کو نئی زندگی کی شروعات کے لیے مبارکباد دے رہی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مریم انصاری اور لیجنڈری کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے نکاح کی تقریب دو روز قبل منعقد کی گئی تھی جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *