Categories
Breaking news

لیبیا کے ساحل سے 200سے زائدغیر قانونی تارکین وطن کو بچا لیا گیا

Advertisement
Advertisement

لیبیا کے ساحل سے 200 غیر قانونی تارکین وطن کوبچا لیا گیا ہے۔چینی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجر کے مطابق بدھ کو ساحلی گارڈ زنے 200 سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو لیبیا کے ساحل سے بچا کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال 2ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو لیبیا کے ساحل سے بچایا گیا ہے۔بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجر ادارے کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق رواں سال 323 تارکین وطن کی موت ہوئی تھی جبکہ 417 مہاجر وسطی بحیرہ روم کے راستے سے لاپتہ ہوگئےتھے۔ 2011 میں سابق رہنما معمر قذافی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد لیبیا میں عدم تحفظ اور انتشار کی وجہ سے ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن جن میں زیادہ تر افریقہ کے افراد شامل ہیں جو یورپ جانے کی خواہش میں بحیرہ روم عبور کرنے کا انتخاب کرتے ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *