Categories
Breaking news

لیبر پارٹی کے رہنما اور سابق ممبر یورپین پارلیمنٹ واجد خان ہاؤس آف لارڈز کے رکن بن گئے، ملکہ برطانیہ نے منظوری دیدی

Advertisement

بریڈفورڈ( محمد رجاسب مغل ) لیبر پارٹی کے رہنماء سابق ممبر یورپین پارلیمنٹ واجد خان ہائوس آف لارڈ کے ممبر بن گئے ، لیبر پارٹی نے لارڈ نذیر کے بعد دوسرے پاکستانی مسلمان واجد خان کو ہائوس آف لارڈ کا ممبر بنایا ہے ۔برطانوی ہائوس آف لارڈ کی خالی نشستوں پر گذشتہ روز ملکہ برطانیہ نے نئے ناموں کی منظوری دی ۔جن میں لیبر پارٹی کے سابق ممبر یورپین پارلیمنٹ کونسلر واجد خان کے علاوہ لیبر پارٹی کی طرف سے لیڈز سے جیوڈتھ بلیک ،ڈارگلنگٹن سے جنیفر چیپ مین ، گیڈ لنگ سے ورنان کاکر ، شمال مغربی انگلیڈ سے واجد خان ، لنکالن سے گلیان میرن جبکہ برطانیہ کی حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی سے نیو بری سے رچرڈ بینئین ،معروف تاجر پیٹر کروڈاس، شمالی مغربی انگلینڈ سے سابق ممبر یورپین پارلیمنٹ ڈیم جیکولین فوسٹر ،دماغی پالسی اسکاٹ لینڈ کی چیف ایگزیکٹواسٹیفنی فریزر ،ڈائریکٹر پالیسی ایکسچینج ڈین گوڈسن ، سائوتھ ایسٹ انگلینڈ سے سابقہ یورپی پارلیمنٹ کے ممبر ڈینئل ہنن،لندن سے سابق ممبر یورپین پارلیمنٹ سید کمال کے علاوہ برطانوی پارلیمنٹ کے کراس بنچوں سے ماسٹر آف رولس اور ہیڈ آف سول جسٹس سر ٹیرنس ایتھرٹن پی سی کیو سی،خارجہ اور دولت مشترکہ کے دفتر میں مستقل انڈر سکریٹری اور ڈپلومیٹک سروسزکے سربراہ سر سائمن میکڈونلڈ،MI5 کےڈائریکٹر جنر ل سیکیورٹی سروسز سر اینڈریو پارکر کے سی بی،ریوڈ اور ڈاکٹر جان سینٹیموکی نامزدگیاں عمل میں لائی گئیں ۔ ہائوس آف لارڈ کے نئے ممبر بننے والوں میں پاکستانی نژاد لارڈ واجد خان اس سے قبل کونسلر اورممبر یورپین پارلیمنٹ بھی رہ چکے ہیں ۔ اس وقت لیبر فرینڈز آف کشمیر کے سیکرٹری بھی ہیں ۔ لارڈ واجد خان نے یورپین پارلیمنٹ کے ممبر کے طور پر مسئلہ کشمیر کے لئے مؤثر اور جاندار کردار ادا کیا ۔ واجد خان نے 2019ء میں یورپین پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کمیٹی میں مسئلہ کشمیر پر بحث کے لئے بھی کلیدی کردار ادا کیا تھا ۔ لارڈ واجد خان کو ان کی یورپین پارلیمنٹ میں خدمات پر ستارہ قائد اعظم سے بھی نوازا گیا ہے ۔ بطور ممبر یورپین پارلیمنٹ انہوں نے سال 2019ء میں تحریک حق خود ارادیت کی ٹیم کے ہمراہ پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا جہاں انہوں نے اہم شخصیات کے ساتھ ملاقاتوں کے علاوہ مختلف علاقوں کے دورے اور کشمیری لیڈرشپ سے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے تفصیلی گفتگو بھی کی تھی ۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *