Categories
Breaking news

لیاری میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملے کا مقدمہ درج

Advertisement
 لیاری میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملے کا مقدمہ درج

کراچی کے علاقے لیاری میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی ٹیم پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایس بی سی اے حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ اسلحہ دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکی، کار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

Table of Contents

x
Advertisement

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سرکاری املاک کو نقصان اور عملے کو زدوکوب کرنے کی دفعات بھی مقدمے میں شامل کی گئی ہیں۔

ایس بی سی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے کی ٹیم آج دوپہر غیر قانونی عمارت کیخلاف کارروائی کے لیے لیاری پہنچی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کی جانب سے ایس بی سی اے کی ٹیم پر حملہ کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *