Categories
Breaking news

لیاری جنرل اسپتال گیا، وہاں مجھے مارا گیا، سید عبدالرشید

سید عبدالرشید نے کہا کہ  میں ایف آئی آر کیلئے جاتا ہوں، میری بات نہیں سنتے۔
سید عبدالرشید نے کہا کہ میں ایف آئی آر کیلئے جاتا ہوں، میری بات نہیں سنتے۔

لیاری سے منتخب ہونے والے سندھ اسمبلی کے رکن سید عبدالرشید کا کہنا ہے کہ پھٹے ہوئے گریبان کے ساتھ اسمبلی پہنچ گیا ہوں، میں لیاری جنرل اسپتال گیا، وہاں مجھے مارا گیا۔

سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے رکن اسمبلی سید عبدالرشید نے کہا کہ لیاری سے دستبردار نہیں ہو سکتا، 48 کروڑ روپےکی کرپشن کی گئی ہے۔

ایم پی اے عبدالرشید نے خود کو ایکسی این کے ساتھ دفتر میں بند کرلیا

ایم پی اے نے کہا کہ اپنا سب کچھ حلقے کے عوام پر لگانے کے بعد اب اس کے سوا کچھ نہیں بچا کہ ایکسی این کے ساتھ خود کو بھی بند کرلوں۔

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے اسمبلی میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ سابق سربراہ انجم رحمان کو ہم نے ہٹا دیا تھا، وہ عدالت گئی تھی وہاں سے انہیں اسٹے مل گیا ہے۔

عذرا پیچو ہو نے کہا کہ رپورٹ کے بعد ان کو ہٹایا، ہم نے اس کے خلاف شو کاز نوٹس لیا تھا، اب اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، اہلکاروں نے بدتمیزی کی ہے۔

جماعت اسلامی کے MPA عبدالرشید کے گھر کے باہر فائرنگ

کراچی کے علاقے لیاری سے منتخب ہونے والے جماعت اسلامی کے ایم پی اے سیدعبدالرشید کے گھر کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

وزیر صحت سندھ نے کہا کہ یہ جو واقعہ ہوا ہے، سید عبد الرشید ایف آئی آر کٹوائیں۔

صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ جو بھی یہ ایکشن چاہتے ہیں ہم کریں گے، ہم بطور سندھ حکومت اس کی مذمت کرتے ہیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

سید عبدالرشید نے کہا کہ میں ایف آئی آر کیلئے جاتا ہوں، میری بات نہیں سنتے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ کیا یہ ہمارے ایم پی اے کا یہ حال کریں گے؟

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *