Categories
Breaking news

لگتا ہے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی طلاق ہوگئی ہے،فواد چوہدری

لگتا ہے پیپلزپارٹی اورن لیگ کی طلاق ہوگئی ہے،فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے لگتا ہے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی طلاق ہوگئی ہے، مولانا فضل الرحمان نکاح وغیرہ کرایا کریں سیاست ان کے بس کی بات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ ہماری پچھلے سالوں کی کارکردگی کا عکاس ہوگا، ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا جارہا ہے، اپوزیشن کے ساتھ تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ تنکوں کی طرح بکھری ہوئی اپوزیشن ہے، انتخابی اصلاحات، عدالتی اصلاحات پر اپوزیشن حکومت کے اقدامات کا ساتھ دے۔

فواد چوہدری کی سالگرہ کی تقریب کے چرچے

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی اہلیہ اور بچوں کو ہمراہ سالگرہ کی تقریب کے چرچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے اپنی پارٹی پیپلزپارٹی کے حوالے کردی تھی، بلاول بھٹو نے بھی اپنی پارٹی ن لیگ کے حوالے کردی تھی، لگتا ہے اب دونوں کی طلاق ہوگئی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی وفد بدھ کوالیکشن کمیشن کے وفد سے ملاقات کرے گا، الیکشن کمیشن سے ملاقات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر زور دیا جائے گا، الیکشن کمیشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق آگاہ کرے اگر کوئی نقص ہے تو بتائے۔

‏شہباز شریف نون لیگ کو اکٹھا کرنے پر دھیان دیں، فوادچوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ‏شہباز شریف نون لیگ کو اکٹھا کرنے پر دھیان دیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ فیصلے حکومت کوکرنے ہوتے ہیں،الیکشن کمیشن کوعمل درآمد کرنا ہوتا ہے، ہم اپنی پالیسی الیکشن کمیشن کودینے کا ارادہ رکھتے ہیں، عوامی فلاح کا بجٹ ہے، وفاق اور صوبوں میں آسانی سے منظور ہو جائے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اتحادی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، جہانگیرترین کا دھڑا پی ٹی آئی کے ساتھ ہے، پی ٹی آئی کے لوگ جہانگیر ترین کےکھانوں میں ذاتی تعلق کی وجہ سے جاتےہیں۔

مریم اورنگزیب کا فواد چوہدری کو نئی نوکری ڈھونڈنے کا مشورہ

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے نئی حکمت عملی کے تحت نئی نوکری ڈھونڈنے کا مشورہ دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین سمیت تمام اراکین عمران خان کے ویژن کے ساتھ ہیں، عمران خان کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے، خورشید شاہ کوڈیڑھ سو سال جیل میں رکھنا چاہیے جتنا انہوں نے ملک کے ساتھ ظلم کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف میں بڑی کامیابی ہوئی ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کوانتخابی اصلاحات پرحکومت سے بات کرنی چاہیے، شہباز شریف اپنا ترجمان مقررکریں اور انتخابی اصلاحات پرحکومت سے بات کریں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *