پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے اب آرمی چیف نے ذمے داری لے لی ہے، آرمی چیف کے امریکیوں سے رابطہ کرنے کی بات ٹھیک ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم کم زور ہوتے جارہے ہیں، یہ آرمی چیف کا تو کام نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیا امریکا جب ہماری مدد کرے گا تو ہم سے کوئی مطالبہ نہیں کرے گا؟ خطرہ ہے کہ ملک کی سیکیورٹی کم زور ہوگی، جو امریکا کی کئی بار کی ڈیمانڈ ہے۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے برطانوی اخبار کی رپورٹ پر عمران خان نے کہا کہ وہ عارف نقوی کو بیس پچيس سال سے جانتے ہیں ، وہ پاکستان کا بہت فائدہ کروارہے تھے، انہوں نے کینسر اسپتال کے لیے انہیں بڑا پیسا دیا، لندن میں عارف نقوی نے میچ آرگنائز کیا، دبئی میں ٹاپ بزنس مین بلوائے، ساری دنیا میں ایسے ہی پیسے جمع کیے جاتے ہیں، تحریک انصاف پہلی جماعت ہے جس نے سیاسی فنڈریزنگ سے پیسے اکٹھے کیے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہماری پارٹی پہلی جماعت ہے جس نے سیاسی فنڈ ریزنگ سے پیسے اکٹھے کیے، ہمارے پاس 40 ہزار ڈونرز کا ڈیٹا بیس ہے، پیپلز پارٹی ن لیگ کے پاس ڈیٹا بیس ہی نہیں، پیپلز پارٹی، ن لیگ سے پوچھیں کیسے پیسا جمع کرتے تھے؟ ہم نے چھپا کر پیسے نہیں لیے یہ پیسے بینکنگ چینلز کے ذریعے آئے۔
ووٹن کرکٹ کلب سے رقم مقامی بینک میں آئی، فرخ حبیب
فرخ حبیب نے کہا کہ عارف نقوی نےنوازشریف کے لیے ڈنر ہوسٹ کیا اس کاجواب بھی دیں، سب کا فیصلہ ایک ساتھ ہوگا۔
عمران خان نے کہا کہ کینسر اسپتال کیلئے ہر سال 9 ارب روپے جمع ہوتے ہیں، عارف نقوی کے معاملے میں نقصان کسی کا نہیں ہوا سب کو پیسے مل گئے لیکن شاید کوئی بے قاعدگی ہے، 2012 میں عارف نقوی پر کوئی الزام نہیں تھا اس وقت تو وہ پاکستان کا برائٹ اسٹار تھا، اس بے چارے کے ساتھ یہ سب کچھ تو 2019 میں ہوا ہے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سیاسی استحکام تب آسکتا ہے جب صاف شفاف انتخابات کروائے جائیں، اوپر جو لوگ بیٹھے ہوئے ہیں یہ الیکشن سے ڈرے ہوئے ہیں، میری حکومت ختم ہوئی تو میں نے اور کچھ نہیں کیا عوام میں گیا، الیکشن اس وقت ہو جاتے تو آج ملک اس تباہی سے بچ جاتا، معیشت کی تباہی اس لیے بھی ہوئی کہ ان کا کوئی روڈ میپ ہی نہیں تھا۔
عمران خان نے کہا کہ اب صرف ایک راستہ ہے الیکشن نہیں صاف اور شفاف الیکشن، اس حکومت پر نہ دیگر ممالک کو اعتماد ہے نہ آئی ایم ایف کو، مجھے یہی لگتا ہے کہ اب آرمی چیف نے ذمہ داری لے لی ہے، نواز شریف اور بیٹی تو کہ رہی تھیں کی الیکشن کرواؤ اب یہ ڈرے ہوئے ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جب انہوں نے سازش کی تو میں نے انتخابات کا اعلان کیا، جب پرویز الہیٰ کی جیت کا نتیجہ آیا تو قوم سڑکوں پر نکلی، 14 سال لوگوں نے میری سیاست کا مذاق اڑایا، طعنے دیتے رہے۔
عمران خان نے کہا کہ اس وقت سب سے خطرناک چیز مارکیٹ کا اعتماد ختم ہونا ہے، موجودہ صورت حال کا ذمہ دار کوئی تو ہوگا، ہمیں کوئی ضرورت نہیں کہ اپنے ملک میں اڈے دیں، ہمارا غریب ملک ہے کسی کی جنگ میں شرکت نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ میری ان سے ذاتی لڑائی نہیں، میرے تو نواز شریف اور بے نظیر بھٹو سے اچھے تعلقات تھے، میرا مسئلہ تو کرپشن ہے جو یہ اقتدار میں آکر پیسہ بناتے ہیں، میں ہمیشہ سے سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے لیے مضبوط فوج کا ہونا ضروری ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اب میں جو ان کے حالات دیکھ رہا ہوں ان پر تھوڑا تھوڑا ترس آرہا ہے، کبھی عدلیہ پر حملہ کرتے ہیں کبھی کہتے ہیں کہ عدم اعتماد سے عمران کا فائدہ کروایا گیا۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن تینوں جماعتوں کا کیس ایک ساتھ سنے، یہ ثابت کرکے بتائیں ان کے پاس پیسہ کیسے آیا، پیپلز پارٹی نے امریکا میں ایمبیسی کے فنڈ سے پیسے لیے، نوازشریف نے ایل ڈی اے کے اربوں روپے کے پلاٹس لوگوں کو دیے۔
قومی خبریں سے مزید
-
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 4 ارب 60 کروڑ ڈالرز جمع ہوئے، ایس بی پی
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔
-
اپوزیشن کی ایک خاتون ایم پی اے نے 4 بیلٹ پیپر پھاڑے، فیاض چوہان
فیاض چوہان نے کہا کہ عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا پی ٹی آئی کے لوگوں نے 4 بیلٹ پیپر غائب کر دیے، آج سب نے دیکھ لیا ہم نے باہر سے پولیس کو نہیں بلایا۔
-
وزیر اعظم نے ڈاکٹر مختار احمد کو چیئرمین ایچ ای سی مقرر کر دیا
وزیر اعظم کے سیکرٹری توقیر شاہ نے ڈاکٹر مختار احمد کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
-
ججز کی تقرری کے حوالے سے شفافیت ہونی چاہیے، اٹارنی جنرل
اشر اوصاف نے کہا کہ ہم اپنے آپ کو موجود خالی اسامیوں تک محدود کریں، میری رائےمیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کے نام پر بھی غور کرنا چاہیے۔
-
جوڈیشل کمیشن اجلاس: چیف جسٹس کی ہدایت پر سپریم کورٹ کا موقف
چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی ہدایت پر سپریم کورٹ کے پبلک ریلیشن آفیسر (پی آر او) نے جوڈیشل کمیشن پر موقف جاری کیا ہے۔
-
اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ووٹنگ کے دوران ہنگامہ آرائی
پینل آف چیئرمین کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی ایم پی اے 4 بیلٹ پیپرز پھاڑ کر لے گئی ہیں۔
-
معتبر عالمی ادارے کی تحقیقاتی رپورٹ عمران نیازی کے خلاف سنگین فرد جرم ہے،وزیراعظم
اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ رپورٹ میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ، غیر قانونی بھاری رقوم کی ترسیل کے حقائق بے نقاب ہوگئے ہیں۔
-
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی آڈیو جاری کردی گئی
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس گزشتہ روز ہوا تھا۔
-
خرم نواز گنڈاپور نے رانا ثناء اللّٰہ کا دعویٰ جھوٹا قرار دیدیا
پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے رہنما خرم نواز گنڈا پور نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے دعویٰ کو جھوٹا قرار دیا ہے۔
-
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 11 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جمیل احمد ، محمد اکرم اور عبدالشکور کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا۔
-
ملک میں محرم الحرام 1444 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی
مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں ملک بھر میں محرم الحرام 1444ہجری کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا ہے۔
-
پانچ ججوں کی نامزدگی مسترد ہونے کے اکثریتی فیصلے کے ساتھ ہیں، احسن بھون
اعلیٰ عدلیہ میں جج صاحبان کی تعیناتیوں کے معاملے پر صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون، پاکستان بار کونسل سمیت مختلف بار ایسوسی ایشنز نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔
-
رواں ہفتے 30 اشیاء ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار سامنے آگئے ،ملک میں رواں ہفتے مہنگائی میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
-
برطانوی جریدے نے فارن فنڈنگ کا پول کھول دیا، حافظ حمد اللّٰہ
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ثابت ہوچکا عمران خان صادق اور نہ ہی امین رہا ہے۔
-
پاکستان صرف ایک لاڈلے کے لیے نہیں بنا، فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بین الاقوامی منصوبے کے تحت پاکستان کودیوالیہ کی طرف دھکیلا گیا ہے، عمران خان نے نئی نسل کوگالی گلوچ کے علاوہ کوئی درس نہیں دیا۔
-
پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں چین کے کردار کی قدر کرتا ہے، آرمی چیف
جنرل قمر باجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور سی پیک پر بھی گفتگو کی گئی۔