Categories
Breaking news

لکی مروت: پولیس موبائل پر دہشتگردوں کا حملہ، 6 اہلکار شہید

تصویر بشکریہ فیس بک
تصویر بشکریہ فیس بک

خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں کے حملے میں اے ایس آئی سمیت 6 اہلکار شہید ہو گئے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

پولیس چوکی عباسہ خٹک کی موبائل پر حملے کا افسوس ناک واقعہ آج صبح پیش آیا۔

موبائل کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ہفتہ وار میلے کی سیکیورٹی کے لیے جا رہی تھی کہ ڈاڈیوالہ کے مقام پر موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے موبائل پر فائرنگ کر دی۔

جنوبی وزیرستان: پولیس اسٹیشن پر حملہ، 2 اہلکار شہید، 2 شدید زخمی

قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔

حملہ اس قدر اچانک کیا گیا کہ پولیس اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہ ملا اور اے ایس آئی، موبائل ڈرائیور سمیت 6 اہلکار شہید ہو گئے۔

شہید ہونے والوں میں اے ایس آئی علم دین، کانسٹیبل پرویز، احمد، دل جان، عبداللّٰہ اور محمود شامل ہیں۔

ڈی پی او لکی مروت کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے اور پولیس کی مزید نفری علاقے میں پہنچادی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *