کراچی کے علاقے بہادرآباد میں مبینہ تشدد سے لڑکے کے جاں بحق ہونے کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے، خاتون کی جانب سے لڑکے کو اسپتال لانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
ویڈیو میں خاتون کو کار میں لڑکے کی لاش نجی اسپتال لاتے دیکھا جا سکتا ہے، خاتون نے اسپتال ملازمین کی مدد سے لڑکےکی لاش اسپتال منتقل کی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق لڑکا گھریلو ملازم تھا، جس پر بد ترین تشدد کیا گیا، لڑکے کی ٹانگوں اور چہرے پر تشدد کےنشانات موجود ہیں۔
واضح رہے کہ بہادرآباد میں نجی اسپتال کے قریب سے 12 سال کے لڑکے کی تشدد زدہ لاش ملی تھی، جسے اسپتال لانے والی خاتون فرار ہو گئی۔
پولیس حکام کے مطابق ایک خاتون لڑکے کو علاج کے لیے نجی اسپتال لے کر آئی تھی، اسپتال میں دورانِ علاج لڑکے کا انتقال ہو گیا۔
پولیس حکام نے مزید بتایا ہے کہ خاتون نے ایمبولینس منگوا کر لڑکے کی میت کو سرد خانے بھجوانے کا کہا، جیسے ہی ایمبولینس میت لے کر روانہ ہوئی خاتون غائب ہو گئی۔
قومی خبریں سے مزید
-
محکمہ سروسز نے سی سی پی او لاہور سے متعلق وزیراعلیٰ سے ہدایات مانگ لیں
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے تحریری احکامات مانگے ہیں۔
-
حملے کا نشانہ صرف کپتان نہیں تھا، اسد عمر
اسد عمر کا کہنا تھا کہ یہ خان کو سیاسی طور پر نہیں ہرا سکتے، کوشش کی گئی کہ عمران خان کو مار دیتے ہیں۔
-
نئے سی سی پی او لاہور کی تعیناتی کیلئے تین نام سامنے آگئے، پولیس ذرائع
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو چند روز قبل وفاق نے معطل کیا تھا، غلام محمود ڈوگر معطلی کے باوجود اپنی سیٹ پر کام کر رہے ہیں۔
-
پولیس کی پشت پناہی میں سڑکیں بند کی جارہی ہیں، وفاقی وزیر داخلہ
رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ اندیشہ ہے عوام عمران کے فسادی اور فتنہ انگیز پیروکاروں کا خود محاسبہ شروع کر دیں گے، مقامی ن لیگی رہنما اور اراکین اسمبلی عوام کو مشکلات سے نکالنے میں کردار ادا کریں۔
-
مجھے نہیں اسلام آباد والوں کو جلدی ہے، عمران خان
عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو بلانے کی کوشش ہو رہی ہے تاکہ ایک جیسا ماحول دینے کا تاثر دیا جا سکے، جو ڈگی میں چھپ کر ملتا ہے اس سے کیا مذاکرات ہوں گے۔
-
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے چارج نہ چھوڑنے پر لاہور پولیس میں بد دلی
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی پی او کی ہائیکورٹ سے بحالی احکامات نہ ملنے پر وزیراعلیٰ اجلاس میں شرکت توہین عدالت ہے۔
-
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سیالکوٹ، منگلا گیریژن کا الوداعی دورہ
منگلا گیریژن میں آرمی چیف کا استقبال لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر اور لیفٹیننٹ جنرل ایمن بلال صفدر نے کیا۔
-
سپریم کورٹ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل کا پھر تذکرہ
وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ خواجہ حارث کے دلائل کی برکت سے کل بھی پاکستان جیتا، خواجہ حارث کے دلائل پاکستان کیلئے گڈ لک ثابت ہوئے۔
-
راولپنڈی میں شہری پی ٹی آئی مظاہرین پر برس پڑے
-
کراچی: KMC اہلکار کی بدتمیزی پر دکاندار مشتعل، احتجاجاً بوہری بازار بند
کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے اہلکار کی بدتمیزی پر کراچی کے بوہری بازار صدر کے دکاندار مشتعل ہو گئے جنہوں نے احتجاجاً مارکیٹ بند کر دی۔
-
نادرا ٹرانسجینڈرز مرد، عورت کا تعین کیسے کرتا ہے؟ وفاقی شرعی عدالت
چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت نے نادرا کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا کہ نادرا ٹرانسجینڈرز مرد اور ٹرانسجینڈر عورت کا تعین کیسے کرتا ہے؟ نادرا نے ٹرانسجینڈر خاتون اور ٹرانسجینڈر مرد کی تعریف کیسے بنائی؟
-
وزیرِ اعظم کو ملک چلانا نہ آئے تو کیا عدلیہ چلائے گی؟ جسٹس منصور
سپریم کورٹ آف پاکستان میں نیب ترامیم کے خلاف پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے عمران خان کے وکیل سے استفسار کیا کہ وزیرِ اعظم کو ملک چلانا نہ آئے تو کیا عدلیہ ملک چلائے گی؟
-
عمران راستے بند کرکے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان راستے بند کر کے کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں؟
-
ہمارے عدل کے نظام میں بہت مسائل ہیں: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار
سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ ہمارے عدل کے نظام میں بہت مسائل ہیں۔
-
کراچی: اسپتال کے قریب خاتون لڑکے کی تشدد زدہ لاش چھوڑ کر فرار
کراچی کے علاقے بہادر آباد میں نجی اسپتال کے قریب سے 12 سال کے لڑکے کی تشدد شدہ لاش ملی ہے، جسے لانے والی خاتون فرار ہو گئی۔
-
ارشد شریف کی ماں کو پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے سپریم کورٹ جانا پڑا، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی ماں کو پوسٹمارٹم رپورٹ کے لیے سپریم کورٹ جانا پڑا، اس رپورٹ سے قوم کے دل دھل گئے ہیں۔