Categories
Breaking news

لڑکی نے اپنے ہی منگیتر کی جان کیوں لی؟ اہم وجہ سامنے آگئی، جانیے تفصیلات

Advertisement
Advertisement

قتلشام میں شادی سے انکار کرنے پر لڑکی نے منگیتر کی جان لے لی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کا باضابطہ اندراج نہ کرانے اور سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دینے والے منگیتر کو لڑکی نے چاقو کے وار سے قتل کر دیا۔

ملزمہ نے پولیس کے سامنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ منگیتر نے شادی کرنے سے صاف انکار کردیا تھا اور نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے کی کوشش کی تھی۔

ملزمہ کے بقول اس نے کزن کے ساتھ مل کر منگیتر کو مارنے کا منصوبہ تیار کیا اور ساتھ دینے پر کزن کو مالی فوائد فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔

لڑکی نے بیان میں بتایا کہ سوتے ہوئے منگیتر کو چاقو کے وار سے قتل کر دیا اور جب تک موت کا یقین نہیں ہوا وقوعہ پر موجود رہے، اس دوران منگیتر کا موبائل توڑ کر ٹکڑوں کو کوڑے دان میں پھینک دیا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *