
نیپرا میں فی یونٹ بجلی 3 روپے 15 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی سماعت کے دوران ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ میں اضافے پر چیئرمین نیپرا نے نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کے حکام پر اظہارِ برہمی کیا ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر چیئرمین نیپرا کی زیرِ صدارت سماعت ہوئی۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست کر رکھی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مارچ میں 10 ارب یونٹ سے زائد بجلی پیدا کی گئی، پانی سے 16.35 فیصد، کوئلے سے 24.83 فیصد، مہنگے فرنس آئل سے 10.62 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
Table of Contents
نیپرا نے بجلی پھر مہنگی کردی
نیپرا نے بجلی ایک بار پھر مہنگی کردی، جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ بجلی 5 روپے 94 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
سی پی پی اے کے مطابق مقامی گیس سے 9.53، درآمدی ایل این جی سے 18.87 فیصد اور جوہری ایندھن سے 15.01 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
نیپرا کی سماعت کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ کا معاملہ بھی زیرِ غور آیا۔
چیئرمین نیپرا نے استفسار کیا کہ کیا وجہ ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھ گئی ہے؟
نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کے حکام نے جواب دیا کہ گرمی زیادہ بڑھ گئی ہے۔
نیپرا حکام نے استفسار کیا کہ پاور پلانٹس کے لیے فیول کا انتظام کیوں نہیں کیا گیا؟
نیشنل پاور کنٹرول سینٹر (این پی سی سی) کے حکام نے جواب دیا کہ گرمی بڑھنے سے بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا۔
چیئرمین نیپرا نے کہا کہ یہ کوئی جواز نہیں، دنیا اتنی ترقی کر گئی ہے، 3 ماہ بعد کے موسم کی پیشگوئی بھی آج با آسانی مل جاتی ہے۔
نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کے حکام نے کہا کہ محکمۂ موسمیات سے بھی پیش گوئی درست نہیں دی جاتی۔
وائس چیئرمین نیپرا نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسا جواب ہے، ہم 1970ء میں نہیں بیٹھے ہوئے۔
نیپرا نے بجلی 3 روپے 9 پیسے مہنگی کر دی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی 3 روپے 9 پیسے مہنگی کردی اور اس اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
وائس چیئرمین نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ آپ کو موسم کی پیش گوئی کا معلوم نہیں ہوتا؟ عوام پس رہے ہیں۔
چیئرمین نیپرا نے این پی سی سی اور سی پی پی اے کو ہدایت کی کہ بجلی کی صورتِ حال بہتر بنائیں۔
نیپرا حکام کے مطابق مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 2 روپے 86 پیسے تک بڑھے گی، جس کی حتمی منظوری پر صارفین پر 28 ارب 90 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
ڈسکوز کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی سماعت مکمل
ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی نیپرا ہیڈکوارٹر میں سماعت مکمل ہو گئی۔
نیپرا حکام کے مطابق ڈیٹا کی ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق اضافہ 2 روپے 87 پیسے بنتا ہے، اس سے قبل صارفین سے فروری کے ایف سی اے 4 روپے 85 پیسے چارج کیے گئے تھے، مارچ کا ایف سی اے فروری کی نسبت 1 روپے 98 پیسے مئی میں کم چارج کیا جائے گا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ڈسکوز کے لائف لائن کے سوا تمام صارفین پر ہو گا، اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہو گا، اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔
کے الیکٹرک کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی سماعت
نیپرا میں کے الیکٹرک کی مارچ کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی سماعت ہوئی۔
نیپرا حکام نے بتایا کہ کے الیکٹرک نے فی یونٹ بجلی میں 5 روپے 27 پیسے اضافہ مانگا ہے۔
چیئرمین نیپرا نے استفسار کیا کہ کے الیکٹرک کو مارچ میں کتنی گیس ملی؟
کے الیکٹرک حکام نے جواب دیا کہ ہمیں یومیہ 19 کروڑ مکعب فٹ طلب کے برعکس 8 کروڑ 60 کروڑ مکعب فٹ گیس دی گئی۔
نیپرا حکام نے بتایا کہ کے الیکٹرک کے لیے مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ 4 روپے 83 پیسے اضافہ بنتا ہے، اس پر حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا، کےالیکٹرک نے بعض پاور پلانٹس سے استعداد سے کم بجلی پیدا کی، ورکنگ کے مطابق کے الیکٹرک کا اضافہ 4 روپے 83 پیسے بنتا ہے، اتھارٹی مزید جانچ پڑتال کے بعد حتمی فیصلہ جاری کرے گی۔
قومی خبریں سے مزید
-
وزیرِ اعظم اور وزیرِاعلیٰ پنجاب کی ضمانتوں میں توسیع
لاہور اسپیشل سینٹرل عدالت نے ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے وزیرِاعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ضمانتوں میں 14 مئی تک توسیع کر دی۔
-
گورنر پنجاب نے آئینی ماہرین کا اجلاس بلالیا
نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے حلف کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد گورنر پنجاب نے آئینی ماہرین کا اجلاس بلالیا۔
-
چینی وزارت خارجہ کا جامعہ کراچی دھماکے پر غم و غصے کا اظہار
چینی وزارت خارجہ نے کراچی یونی ورسٹی میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ہلاک افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت اور ہمدردی کی ہے۔
-
پی ٹی آئی کیس میں طوالت چاہتی ہے، اکبر ایس بابر
پاکستان تحریکِ انصاف کے منحرف رکن اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کیس میں طوالت چاہتی ہے،میں اس کیس کو منطقی انجام تک لیکر جاؤں گا چاہے سپریم کورٹ جانا پڑے۔
-
جامعہ کراچی دھماکا، بلوچ نوجوانوں کے تعلیمی مستقبل میں مشکلات کا خدشہ
جامعہ کراچی میں بلوچ خاتون سے منسلک خودکش بم دھماکے کی وجہ سے بلوچ نوجوانوں کے تعلیمی مستقبل کے لیے مشکلات سامنے آنے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
-
گورنر پر لازم ہے وہ آئین کی پاسداری کریں، عطا تارڑ
رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ گورنر پر لازم ہے کہ وہ آئین کی پاسداری کریں، وہ آئین کی تشریح اپنے تئیں کر رہے تھے جس کو عدالت نے غلط قرار دیا ہے۔
-
جامعہ کراچی دھماکے کے مجرموں کو عبرت کا نشان بنائیں گے،وزیر داخلہ رانا ثناء
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے جامعہ کراچی دھماکے کے مجرموں کو عبرت کا نشان بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے، کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر آج کراچی جا رہا ہوں۔
-
خودکش حملہ آور خاتون کی شناخت ہو گئی: ایڈیشنل آئی جی
ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ خود کش دھماکا کرنے والی خاتون کی شناخت کر لی گئی ہے۔
-
ملک میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح میں اضافہ
ملک میں یومیہ کورونا کیسز بڑھ کر 117 رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید دو افراد کورونا سے انتقال کر گئے، کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.61 فی صد رہی۔
-
حکومت کیلئے سب سے بڑا چیلنج مہنگائی ہے، طارق بشیر چیمہ
وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ حکومت کے لئے سب سے بڑا چیلنج مہنگائی ہے۔
-
لاہور میں بجلی بحران شدید ہوگیا
لاہور میں بجلی کا بحران شدید ہو جانے کے سبب غیر اعلانی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔
-
صدر اور گورنر تاریخ کو داغدار نہ کریں: حمزہ شہباز
نو منتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صدر اور گورنر تاریخ کو داغدار نہ کریں، آئین کے تحت کام کریں، عمران نیازی کے ذاتی غلام نہ بنیں۔
-
گورنر کل تک خود یا کسی نمائندے کے ذریعے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا حلف لیں: لاہور ہائیکورٹ
لاہور ہائی کورٹ نے گزشتہ روز نو منتخب وزیرِاعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کے کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنا دیا۔
-
اختر مینگل کی جامعہ کراچی میں خودکش حملے کی شدید مذمت
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے جامعہ کراچی میں خودکش حملےکی شدید مذمت کی ہے۔
-
پنجاب، مختلف شہروں میں ڈیزل کا بحران برقرار
مختلف علاقوں میں زرعی مشینیں بند ہونے سے کسان پریشان ہیں جبکہ فصلیں متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔
-
عوامی نیشنل پارٹی کی عمرے پر جانے سے معذرت
امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ سرکاری سطح پر عمرے کی ادائیگی ہماری روایات نہیں، عمرے کی ادائیگی کی دعوت دینے پر وزیراعظم کے شکر گزار ہیں۔