Categories
Breaking news

لنکا پریمیئر لیگ: گال گلیڈی ایئٹرز کے پاکستانی کھلاڑی کولمبو پہنچ گئے

Advertisement
Advertisement

لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت کرنے والی گال گلیڈی ایئٹرز کی ٹیم میں شامل پاکستانی کھلاڑی اور آفیشلز کولمبو پہنچ گئے، ایونٹ 27 نومبر سے ہمبنٹوٹا میں شروع ہوگا۔ایونٹ میں 5 ٹیمیں کولمبو کنگز، دمبولا ہاکس، گال گلیڈی ایٹرز، جافنا اسٹالینز اور کینڈی ٹسکرز شامل ہیں۔لیگ میں شرکت کیلئے گال گلیڈی ایئٹرز کے کھلاڑی جمعرات کی شب کراچی سے کولمبو روانہ ہوئے تھے، میزبان ملک پہنچنے والے کرکٹرز میں اعظم خان، احسن علی، چیڈوک والٹن اور محمد عامر شامل ہیں۔گال گلیڈی ایٹرز میں شامل شاہد آفریدی اور ٹیم کے مینٹور وسیم اکرم آئندہ چند دنوں میں سری لنکا کے لیے روانہ ہوں گے۔لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز اپنا پہلا میچ 27 نومبر کو کھیلے گی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *