Categories
Breaking news

لنکا پریمیئر لیگ: پہلے سیمی فائنل میں کولمبو کنگز اور گال گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے

Advertisement

پہلی لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کا پہلا سیمی فائنل کولمبو کنگز اور گال گلیڈی ایٹرز کے درمیان کل کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں جیت کے لیے پُرامید ہیں۔دونوں ٹیموں میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو تنہا میچ کا نقشہ بدل سکتے ہیں، کولمبو میں چندیمل ہیں، لاؤری ایونز ہیں، اینجلو میتھیوز اور قیس احمد بھی ہیں۔جبکہ گال گلیڈی ایٹرز میں گوناتھلاکا کے ساتھ اعظم خان، حضرت اللّٰہ زازئی بیٹنگ کی پاور ہیں، تو بولنگ میں محمد عامر اور نوان تھوشارا رنگ جما رہے ہیںویسے پوائںٹس ٹیبل پر کولمبو کنگز کا پہلا نمبر ہے تو گال گلیڈایٹرز کی پوزیشن چار ہے لیکن دونوں ٹیموں میں ہونے والے میچز میں پلڑا برابر ہے۔گروپ اسٹیج کے دوران دونوں نے ایک ایک میچ جیتا ہوا ہے لیکن کل جو جیتے گا فائنل میں جائے گا اور جو ہارا ایونٹ سے باہر ہو جائے گا۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *