Categories
Breaking news

لنکا پریمیئر لیگ: دمبولا وائیکنگ کو شکست، جافنا اسٹالیئنز فائنل میں پہنچ گئ

Advertisement

لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے دوسری سیمی فائنل میں جافنا اسٹالیئنز نے دمبولا وائیکنگ کو یک طرفہ مقابلے میں 37 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ ایل پی ایل کا فائنل گال گلیڈی ایٹرز اور جافنا اسٹالیئنز کے درمیان 16 دسمبر کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں دمبولا وائیکنگ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔اسٹالیئنز جب بیٹنگ کرنے کے لیے آئے تو اوشکا فرنینڈو اور جانسن چارلس نے دھواں دھار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے چھکے چھڑادیے۔ 68 کے مجموعے پر اوشکا فرنینڈو 39 رنز بنانے کے بعد آؤٹ تو اسٹالیئنز کی وکٹیں وقفے وفقے سے گرتی رہیں، لیکن دوسرے اینڈ پر موجود جانسن چارلس اپنے روایتی انداز میں بیٹنگ کرتے رہے اور 75 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو 165 کے مجموعے تک تک پہنچا دیا۔ ہدف کے تعاقب میں دمبولا وائیکنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 128 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، اپل تھرنگا 33 اور نیروشان ڈک ویلا 29 رنز کے ساتھ نمایا رہے۔بہترین بیٹنگ پرفارمنس پر جافنا کے جانسن چارلس کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *