Categories
Breaking news

لندن: گردے میں تکلیف، نواز شریف کو ہنگامی طور پر اسپتال لے جایا گیا

Advertisement
لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کا ہنگامی طور پر اسپتال کا وزٹ

سابق وزیراعظم نوازشریف کو گردے میں تکلیف کے باعث لندن میں ہنگامی طور پر اسپتال لے جایا گیا۔

سابق وزیراعظم گردے کی تکلیف کے سبب بہتر محسوس نہیں کررہے تھے، اس لیے انہیں اسپتال لے جایا گیا۔

Table of Contents

x
Advertisement

لندن کے اسپتال میں نواز شریف کے خون کا ٹیسٹ اور سی ٹی اسکین کیا گیا۔

اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے قائد کے گردے میں پتھری کا علاج جاری ہے۔

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے والد کی طبعیت کی خرابی کی تصدیق کی اور دعا کی درخواست کی۔

انہوں نے اپوزیشن اتحاد کے آج اجلاس میں سابق وزیراعظم کی عدم شرکت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ میاں نواز شریف کے گردے میں شدید تکلیف ہے۔

ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ نواز شریف کا لندن میں علاج جاری ہے، ان کی جگہ میں پی ڈی ایم اجلاس میں شریک ہوں گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *