
سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ لندن کی عدالت نے نواز شریف اور فیملی کو کلین چٹ دے دی ہے۔
ایک بیان میں حسین نواز نے کہا کہ ثالثی عدالت کے جج سر انتھونی ایونز کا فیصلہ حقائق جاننے کے لیے پڑھنا ضروری ہے۔
Table of Contents
x
Advertisement
انہوں نے کہاکہ جج نے فیصلے میں لکھا کہ نواز شریف یا ان کے خاندان کے افراد کے خلاف کوئی چیز سامنے نہیں آسکی۔
سابق وزیراعظم کے صاحبزادے نے مزید کہا کہ جج انتھونی ایونز کے یہ ریمارکس شریف خاندان کےلئے کلین چٹ ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
- براڈ شیٹ معاملے سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان
- براڈ شیٹ کمیٹی: شیخ رشید نے اپوزیشن کا اعتراض مسترد کردیا
اُن کا کہنا تھاکہ براڈ شیٹ نے سراغ رساں ایجنسی میٹرکس کی خدمات نواز شریف کے اثاثوں کی تلاش کے لئے حاصل کی تھیں۔
حسین نواز نے یہ بھی کہاکہ ہمارے مخالفین جب بھی کسی غیرجانبدار فورم پر گئے، انھیں منہ کی کھانی پڑی۔
انہوں نے کہاکہ براڈ شیٹ نےقومی احتساب بیورو (نیب) کے بے بنیاد دعووں کی بنیاد پر 20 فیصد حصہ وصول کرلیا، سزا ٹیکس گذاروں کو ملی۔
سابق وزیراعظم کے صاحبزادےکا کہنا تھاکہ جلسوں میں بڑے دعوے کرنے والوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ ثبوت پیش کریں۔
انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں پروپیگنڈے اور جھوٹ کا کارخانہ لگا ہوا ہے، ایک ارب ڈالر منتقل کرنے کے دعوے میں کوئی صداقت نہیں۔
حسین نواز نےمزید کہاکہ فارن فنڈنگ کیس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کا ایکشن نہ لینا سمجھ سے بالاتر ہے۔
اُن کا کہنا تھاکہ کوششوں کے باوجود پاکستان سے باہر کسی ملک میں ہمارے خلاف کیس رجسٹر نہ ہونا بےگناہی کا ثبوت ہے۔
سابق وزیراعظم کے صاحبزادےنے یہ بھی کہا کہ کابینہ میں شامل کرپٹ وزراء کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے، معاہدے کے مطابق اگرحکومت پاکستان بھی کوئی رقم برآمد کرتی تواس میں سے بھی براڈ شیٹ کو حصہ ملنا تھا۔
قومی خبریں سے مزید
-
احسن اقبال نے بلاول بھٹو کی تحریک عدم اعتماد کی تجویز پرانی قرار دے دی
احسن اقبال نے اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تحریک عدم اعتماد کی تجویز کو پرانی قرار دے دیا۔
-
تحریک عدم اعتماد کی تجویز، بلاول بھٹو سمجھ دار اور بالغ ہوگئے، شیخ رشید
شیخ رشید نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی بلاول بھٹو زرداری کی تجویز کو قانونی قرار دے دیا۔
-
روکے گئے طیارے کی کمپنی کو پی آئی اے نے 7 ملین ڈالر کی ادائیگی کردی
پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن ( پی آئی اے ) کا ملائیشیا میں روکا گیا طیارہ کوالالمپور ائرپورٹ پر موجود ہے۔
-
چینی کمپنی کی پاکستان کو 2 کروڑ کورونا ویکسین کی پیشکش
چینی کمپنی کین سائنو کی پاکستان کو 2 کروڑ کورونا ویکسین کی پیشکش کردی۔
-
علی زیدی نے خفیہ خط منظر پر لاکر غیر مناسب اقدام کیا، سعید غنی
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے خفیہ خط کو علی زیدی نے منظر پر لاکر غیر مناسب اقدام کیا ۔
-
بختاور بھٹو کی شادی میں ہزار نہیں 300 افراد مدعو ہیں: ترجمان بلاول ہاؤس
-
فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کریں گے: الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ جمع ہونے کے بعد الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کرے گا۔
-
شوہر کے قتل کی ملزمہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی ایسٹ کی عدالت نے گلشنِ اقبال میں شوہر کو قتل کرنے کے مقدمے کی ملزمہ کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
-
مفتی قوی پرعلماء بات کریں گے، مولانا عبدالخیر آزاد
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخیر آزاد کا کہنا ہے پاکستان کو مذہبی ہم اہنگی اور اتفاق کی ضرورت ہے ، مفتی عبدالقوی رویت ہلال کمیٹی کے ممبر نہیں ہیں ان کے بارے میں علماء بات کریں گے۔
-
حکومت 9 سرکاری اداروں کی نجکاری اس سال مکمل کرے گی، نجکاری کمیشن
نجکاری کمیشن کے مطابق حکومت 9 سرکاری اداروں کی نجکاری اس سال مکمل کرے گی۔
-
کراچی کا نیا شوکت خانم پاکستان کا سب سے بڑا مرکزِ شفا ہوگا: عمران خان
-
کراچی،30 پولیس اسٹیشن کی حدود میں ردوبدل
سندھ حکومت نے کراچی میں تھانوں کی حدود میں تبدیلی کر دی، 30 پولیس اسٹیشن کی حدود میں ردوبدل کی گئی ہے۔
-
بتائیں شوگر مافیا کنگ کو این ار او کس نے دیا ؟، ناصر شاہ
وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ بتائیں شوگر مافیا کنگ کو این آر او کس نے دیا ؟
-
افغانی لڑکی شادی کرنے بہاولنگر پہنچ گئی
افغانی لڑکی پاکستانی لڑکے پر دل ہار بیٹھی، شادی کیلئے بہاولنگر پہنچ گئی۔
-
حکومت کی کشتی میں چھید کرنے کیلئے وزیر، مشیر کافی ہیں: عظمیٰ بخاری
مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ حکومت کی کشتی میں چھید کرنے کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان کے وزیر اور مشیر کافی ہیں۔
-
دعا منگی اغوا کیس، ملزمان پر فرد جرم عائد
انسداد دہشت گردی عدالت نے دعا منگی اغوا کیس میں زوہیب قریشی، محمد طارق عرف شکیل اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔