Categories
Breaking news

لندن: برطانوی عدالت میں شہباز شریف، ڈیلی میل مقدمے میں پیش رفت

وزیرِاعظم شہباز شریف، فائل فوٹو
وزیرِاعظم شہباز شریف، فائل فوٹو

برطانوی عدالت میں وزیرِاعظم شہباز شریف سے متعلق ڈیلی میل مقدمے میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، برطانوی عدالت نے شہباز شریف کی حکم امتناعی کی درخواست خارج کردی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف کے وکلاء نے عدالت سے مزید وقت مانگا تھا، جس پر عدالت نے شہباز شریف کو مزید وقت دینے سے انکار کردیا۔

شہباز شریف کے وکلاء نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ وزیراعظم پاکستان ابھی مصروف ہیں، اس لیے جواب کے لیے مزید وقت دیا جائے۔

ڈیلی میل نے شہباز شریف کے خلاف ثبوت جمع کروانے کے لیے پانچویں بار وقت مانگ لیا

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز…

جس پر جسٹس میتھیو نیکلن نے اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میری عدالت میں وزیراعظم اور عام آدمی برابر ہیں۔

دوسری جانب، ڈیلی میل 9 بارعدالت سے تاریخ لے چکا ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف اور ان کے داماد علی عمران تاحال ڈیلی میل کےدفاع کا جواب نہیں دے سکے۔

اُنہیں عدالتی نوٹس کا جواب نہ دینے کی صورت میں ڈیلی میل کی ’لیگل کاسٹ‘ ادا کرنا ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *