Categories
Breaking news

لندن اور مانچسٹر کے لیے پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کا شیڈول جاری

Advertisement

 پی آئی اے

معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے لندن اور مانچسٹر کے لیے پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کا شیڈول جاری کردیا۔

معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ سات خصوصی پروازیں اسلام آباد سے لندن اور مانچسٹر جائیں گی۔

Advertisement

زلفی بخاری نے کہا کہ فلائٹ آپریشن دو اپریل سے آٹھ اپریل تک ہوگا، انہوں نے لکھا کہ برطانوی نژاد پاکستانیوں کے لیے خصوصی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

زلفی بخاری نے لندن اور مانچسٹر سے آنے والی پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کا شیڈول بھی شیئر کیا۔

یاد رہے کورونا کی تیسری لہرکا موجب بننے والےبرطانیہ نےپاکستان کو ہی ریڈ لسٹ میں شامل کردیا تھا، جس کے بعد 9اپریل سےپاکستان سے برطانیہ آنےوالوں کو10دن ہوٹل قرنطینہ کرناہوگا۔

ہوٹل قرنطینہ کے اخراجات مسافر خود ادا کرے گا ، مسافر کو ہوٹل قرنطینہ کے تقریباً 1700 پاؤنڈ ادا کرنے ہوں گے۔

PIA has arranged 07 extra special flights between 02 April till 08 April to facilitate passengers returning to UK(London & Manchester).
Visitors are advised to make their way back before 9th after which UK’s new mandatory quarantine policy will come in effect. pic.twitter.com/n4MFrcdgLj

— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) April 3, 2021

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *