Categories
Breaking news

لندن۔ سابق گرل فرینڈ کو ہراساں کرنے پربرطانیہ میں پاکستانی شہری گرفتار

Advertisement
Advertisement

لندن(دوست مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں اپنی سابق گرل فرینڈ کو ہراساں کرنے اور اس کی گاڑی کے شیشے توڑنے والے پاکستانی نژاد نوجوان کو دو سال معطل قید کی سزا سنا دی گئی۔
ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق برطانوی شہر لیم ہاوس کے رہائشی اس نوجوان کا نام مصباح علی بتایا گیا ہے جس کے ساتھ متاثرہ لڑکی نے مختصر تعلق رکھا اور پھر اس سے ناتا توڑ لیا۔ اس کے بعد وہ مسلسل لڑکی کا پیچھا کرتا رہا اور اسے دھمکیاں دیتا رہا۔ اس کے پاس لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر تھیں جو اس نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر پوسٹ کر دیں۔
ایک بار وہ تعاقب کرتا ہوایونیورسٹی تک لڑکی کے پیچھے چلا گیا اور وہاں پتھر سے اس کی بی ایم ڈبلیو گاڑی کے شیشے توڑ ڈالے اور اسے میسج کرکے دھمکی دی کہ اگر اس نے اسے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ’ان بلاک‘ نہیں کیا اور اس کے ساتھ تعلق بحال نہ کیا تو مزید نقصان بھی ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عدالت کی طرف سے مجرم کو 5سال تک لڑکی سے دور رہنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *