
بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے شہر بیلہ میں ہوئے سلنڈر دھماکے کے 10 زخمی کراچی کے سول اسپتال میں جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد اس المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہو گئی ۔
واقعے کے 13 زخمی ابھی بھی سول اسپتال کراچی میں تشویش ناک حالت میں ہیں۔
پولیس کے مطابق بلوچستان کے شہر بیلہ میں منی بس اسٹاپ چونگی کے قریب ایک دکان میں گزشتہ روز سلنڈر کے خوفناک دھماکے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دھماکے کے بعد آگ لگنے سے 25 افراد شدید جھلس گئے تھے۔
جھلسنے والے ان افراد کو ایدھی فاؤنڈیشن کے عملے اور دیگر ذرائع سے کراچی کے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
یہ زخمی سوال اسپتال کے برنس سینٹر میں زیرِ علاج تھے جن میں سے 10 متاثرین آج صبح علاج کے دوران جاں بحق ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں 23 سالہ محمد اقبال، 32 سالہ ہدایت اللّٰہ، 30 سالہ منظور، 27 سالہ برکت علی، 18 سالہ محمد یونس، 34 سالہ ظہور احمد، 35 سالہ حاجی محمد عمر، 45 سالہ غلام سرور، 35 تلسی داس اور 26 سالہ مہیش کمار شامل ہیں۔
خضدار میں دھماکا، 13 افراد زخمی، دو کی حالت تشویشناک
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق اس افسوس ناک واقعے کے 13 زخمی ابھی بھی سول اسپتال کے برنس سینٹر میں زیرِ علاج ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق بیلہ میں ہوئے اس دھماکے کے بعد آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں اطراف کی 7 دکانیں، 1 ہوٹل، بازار میں کھڑی لگ بھگ 25 موٹر سائیکلیں اور دیگر املاک جل کر خاکستر ہو گئی تھیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق بیلہ میں اس افسوس ناک واقعے کے بعد امدادی کام تاحال جاری ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
دنیا بھر میں منشیات استعمال کرنے والوں میں کراچی کا دوسرا نمبر
سڑکیں ہوں یا انڈر پاس، جگہ جگہ نشے میں دھت افراد مل جاتے ہیں، پوش علاقوں کے طالب علم بھی نشے کی لعنت کا شکار ہیں۔
-
کراچی آنے والے مسافر کا دورانِ پرواز انتقال
اسلام آباد سے کراچی آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز کا مسافر دوران سفر انتقال کر گیا۔
-
پنجاب اسمبلی، بہترین آپشن پر عمل ہوجائے گا، فہد حسین
فہد حسین کا ’کیا پی ڈی ایم کی طرف سے پرویز الٰہی کا وزیراعلیٰ کے امیدوار کا آپشن ہے؟‘ کے جواب میں کہنا تھا کہ میرے خیال میں تمام آپشن میز پر ہیں۔
-
موجودہ صورتحال میں قبل ازوقت انتخابات ملکی مفاد میں نہیں، بلاول
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں قبل ازوقت انتخابات ملکی مفاد میں نہیں۔
-
بنوں میں صورتحال سے واقف ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ بنوں میں صورتحال سے واقف ہیں، حملہ کرنے والوں پر زور دیتے ہیں کہ قبضہ ختم کریں۔
-
عمران خان کے خلاف آج اکٹھے 5 کیسز کی سماعت ہوگی
ممنوعہ فنڈنگ کیس اور توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کے فیصلوں کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستوں کی سماعت بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کرے گی۔
-
ریلوے کی سرکاری رہائش گاہوں سے اضافی عملہ واپس بلانے کا حکم، وزیر ریلوے
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے انتظامیہ کو سرکاری رہائش گاہوں سے اضافی عملہ واپس بلانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ عملے کو اہم شعبوں میں افرادی قوت پوری کرنے کیلئے تعینات کیا جائے۔
-
خضدار میں دھماکا، 13 افراد زخمی، دو کی حالت تشویشناک
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔
-
اسمبلیاں توڑنے کا چیلنج تاحال برقرار ہے، رانا ثناء اللّٰہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کا چیلنج تاحال برقرار ہے۔
-
تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، پرویز الہٰی اسمبلی تحلیل کریں گے، فواد چوہدری
فواد چوہدری نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ اور احسن اقبال کہہ رہے تھے اسمبلی تحلیل کرو الیکشن میں جائیں گے۔
-
تحریک انصاف کا باجوہ کے ساتھ تجربہ اچھا نہیں رہا، حماد اظہر
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف کی سیاست پر نواز شریف خوش نہیں ہیں،جو بھی عمران خان کی نا اہلی کے مشورے دیتے ہیں ان کو پاکستان کا مفاد عزیز نہیں۔
-
گورنر پنجاب کی وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت، اسمبلی اجلاس طلب
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کردی۔
-
بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ارکان دو حصوں میں تقسیم، ذرائع
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین بلوچستان اسمبلی استعفوں کے معاملے پر دو حصوں میں تقسیم ہوگئے۔
-
شوہر کا ویزا کینسل کروانے پر امریکی نژاد خاتون پر سسرالیوں کا تشدد
امریکی خاتون کے مطابق نا مناسب رویے کے باعث شوہر کا امریکا کا ویزا کینسل کروایا تھا جس کا سسرالیوں کو رنج تھا۔
-
عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کل ہوگی
کل (منگل) کو ہونے والی سماعت میں عدالت نے فریقین سے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر رکھے ہیں۔
-
آصف زرداری کا پنجاب اسمبلی کو بچانے کے عزم کا اظہار
سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلزپارٹی پنجاب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ہے۔