Categories
Breaking news

لاہور: PTI کے اسلام آباد جلسے کیلئے قافلے موٹر وے پر رواں دواں

لاہور: PTI کے اسلام آباد جلسے کیلئے قافلے موٹر وے پر رواں دواں

حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد جلسے میں جانے کے لیے لاہور سے نکلنے والے قافلے موٹر وے پر پہنچ گئے۔

صدر PTI لندن جلسے میں شرکت کرینگے

پی ٹی آئی لندن کے صدر میاں وحید کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے جلسے میں شرکت کے لیے لندن سے آئے ہیں۔

وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد بھی کارکنوں سمیت اسلام آباد روانہ ہوئی ہیں۔

یاسمین راشد 3 ہزار کارکنوں کے ہمراہ روانہ

اسلام آباد کے H9 پارک میں JUI کے کارکنوں کا پڑاؤ، ناشتہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل کے جلسے کے سلسلے میں آنے والے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ایف کے کارکنوں نے ایچ نائن پارک میں پڑاؤ ڈال رکھا ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ 3 ہزار کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو ہر مشکل سے نکالیں گے، تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔

وزیرِ صحت پنجاب نے مزید کہا کہ ہم وزیرِ اعظم عمران خان کو بتانا چاہتے ہیں کہ دیکھیں ہم سب آپ کے ساتھ موجود ہیں۔

’’کل اپوزیشن والے اسمبلی گئے تو 153 افراد تھے‘‘

ڈاکٹر یاسمین راشد کا یہ بھی کہنا ہے کہ کل یہ اپوزیشن کے لوگ اسمبلی گئے تو 153 افراد تھے، جبکہ تحریکِ عدم اعتماد کے لیے 172 افراد چاہئیں۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حکومتی و اپوزیشن جماعت کو جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

PTI کا آج، JUI کا کل جلسہ

تحریکِ انصاف پریڈ گراؤنڈ میں آج اور جے یو آئی ایف سیکٹر ایچ نائن میں کل جلسہ کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.