Categories
Breaking news

لاہور: 9 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

لاہور: 9 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

لاہور شہر کے 9 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انسپکٹر وقار حسین بخاری پولیس لائنز سے ایس ایچ او فیکٹری ایریا تعینات کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سب انسپکٹر اسد عباس فیکٹری ایریا سے ایس ایچ او نشتر کالونی تعینات کیے گئے۔

سب انسپکٹر تیمور عباس کو شمالی چھاؤنی سے ایس ایچ او ستو کتلہ تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انسپکٹر زاہد نواز کاہنہ سے ایس ایچ او اسلام پورہ تعینات کیے گئے ہیں۔

انسپکٹر عابد حسین کو اسلام پورہ سے ایس ایچ او ہنجروال تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انسپکٹر یاسر عباس پولیس لائنز سے ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی تعینات کیے گئے ہیں۔

ایس ایچ او نشتر کالونی انسپکٹر مقصود علی کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے تمام افسران کو نئی تعیناتی کے مقام پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.