Categories
Breaking news

لاہور: یونیورسٹی میں فوٹو شوٹ کیخلاف مقدمے کی درخواست

لاہور کی تاریخی درس گاہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں شادی کے فوٹو شوٹ کرنے والے جوڑے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی گئی۔

کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کے رجسٹرار کا کہنا ہے کہ فوٹوشوٹ کرنے والے جوڑے کے خلاف ایف آئی آراندراج کی درخواست دے دی ہے۔

رجسٹرار نے کہاکہ فوٹوشوٹ کرانے والی دلہن کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی گریجویٹ ہے،یونیورسٹی کے3ملازمین کےخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کردی ہے۔

لاہور کی تاریخی میڈیکل یونیورسٹی میں شادی کا فوٹو شوٹ

لاہور کی تاریخی درس گاہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں شادی کے فوٹو شوٹ پر یونیورسٹی انتظامیہ نے نوٹس لے لیا۔

یونیورسٹی کے رجسٹرار کا کہنا ہے کہ3 رکنی کمیٹی واقعےکی تحقیقات کر رہی ہے،3 دن میں واقعےکی حتمی رپورٹ پیش کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی تاریخی درس گاہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں شادی کے فوٹو شوٹ پر یونیورسٹی انتظامیہ نے نوٹس لیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *