
لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کا لانگ مارچ فوری روکنے کی استدعا مسترد کردی۔
جسٹس جواد حسن نے رہنما انجمن تاجران پاکستان نعیم میر کی لانگ مارچ رکوانے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔
سماعت کے موقع پر جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیے کہ پیر کو تمام فریقین کو سن کر فیصلہ دیں گے، عدالت اسی نوعیت کے کیسز پر ماضی میں فیصلے دے چکی ہے۔
جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیے کہ 13 دسمبر 2021ء کے جلسے کا آرڈر میں نے ہی کیا تھا، یہ آپ کو تنگ نہیں کریں گے، احتجاج ہر ایک کا آئینی حق ہوتا ہے۔
جسٹس جواد حسن نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ ٹائم ضائع نہ کریں، مریم نواز کے جلسے سے متعلق بھی فیصلہ میں نے دیا تھا، اسی نوعیت کے فیصلے میں ہر سیاسی جماعت کو پرامن احتجاج کا حق ہونا قرار دیا گیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی کا لانگ مارچ رکوانے کیلئے درخواست دائر
انجمن تاجران کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ رکوانے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔
جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیے کہ درخواست میں جن محکموں کو ہدایت کی استدعا کی گئی ان کے پاس تو اختیار ہی نہیں۔
عدالت نے وزارت داخلہ، چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ، آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردی۔
قومی خبریں سے مزید
-
ڈی جی نیب لاہور مرزا سلطان محمد سلیم کو تبدیل کردیا گیا
ڈی جی نیب لاہور مرزا سلطان محمد سلیم کو تبدیل کردیا گیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
-
کراچی میں بلدیاتی الیکشن ایک بار پھر ملتوی ہونے کا امکان
سندھ کابینہ نے مزید 90 روز کی تاخیر سے الیکشن کرانے کی تجویز منظور کرلی جس کے بعد کراچی ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن ایک بار پھر ملتوی ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔
-
لندن: برطانوی عدالت میں شہباز شریف، ڈیلی میل مقدمے میں پیش رفت
برطانوی عدالت میں وزیرِاعظم شہباز شریف سے متعلق ڈیلی میل مقدمے میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
-
لاہور: عمران خان کے گھر کے باہر حفاظتی دیوار قائم
لاہور کے زمان پارک میں عمران خان کی رہاش گاہ کے باہر سیکورٹی کے مزید اقدامات کرلیے گئے ہیں۔
-
پنجاب میں حکومت ہماری ہے، اس کے باوجود بے بسی ہے، شاہ محمود قریشی
پنجاب میں حکومت ہماری ہے، اس کے باوجود بے بسی ہے، یہ بے بسی بتاتی ہے کہ کچھ لوگ قانون سے بالاتر ہیں، ہم امید کررہےہیں کہ ہمیں انصاف ملےگا
پنجاب میں حکومت ہماری ہے، اس کے باوجود بے بسی ہے، یہ بے بسی بتاتی ہے کہ کچھ لوگ قانون سے بالاتر ہیں، ہم امید کررہےہیں کہ ہمیں انصاف ملےگا -
کراچی: گلبرگ میں پولیس مقابلے میں مارے گئے ملزم پر 53 مقدمات تھے
کراچی کے علاقے گلبرگ بلاک 12 میں پولیس مقابلے میں 3 ملزمان کی ہلاکت کے بعد ذرائع کا کہنا ہے کہ مارا گیا ایک ملزم سندھ پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔
-
کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر، تحریری حکم نامہ جاری
سندھ ہائی کورٹ نے کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف جماعتِ اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
-
گجرات: لانگ مارچ کی سیکیورٹی کیلئے بھاری پولیس نفری تعینات
پنجاب کے شہر گجرات میں پاکستان تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ کی سیکیورٹی کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔
-
لاہور: خاتون پولیس اہلکار نے زیادتی کے ملزم کی فرار کی کوشش ناکام بنا دی
لاہور ہائی کورٹ میں خاتون پولیس اہلکار نے زیادتی کے ملزم کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔
-
بڑے بیٹے کو میرے سیاسی کیریئر سےہمیشہ اختلاف رہا، عمران خان
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بڑے بیٹے کو ان کے سیاسی کیریئر سےہمیشہ اختلاف رہا۔
-
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی کیخلاف درخواست، تحریری فیصلہ جاری
لاہور ہائی کورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی کے خلاف درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
-
افسوس اپنی حکومت میں قانون کی حکمرانی کا نفاذ نہ کر سکا: عمران خان
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے 6 ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
-
ارشد شریف کو قتل کرنیوالوں کو پتہ تھا کسے مارنا، کسے بچانا ہے: رانا ثناء اللّٰہ
وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ صحافی و اینکر ارشد شریف کا کینیا میں قتل ایک ٹارگٹڈ مرڈر ہے۔
-
چوری شدہ کار ارشد شریف پر فائرنگ سے آدھا گھنٹہ قبل مل چکی تھی
صحافی و اینکر ارشد شریف کے کینیا میں ہوئے قتل کے کیس میں ’جیو نیوز‘ کی ٹیم نے مزید حقائق سے پردہ اٹھا دیا۔
-
جسٹس عامر فاروق نے بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ حلف اٹھا لیا
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔
-
سپریم کورٹ کے 3 نئے ججز نے حلف اٹھا لیا
سپریم کورٹ آف پاکستان میں 3 نئے ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔