Categories
Breaking news

لاہور ہائیکورٹ کا نیب کو مریم نواز کی گرفتاری کے متعلق بڑا حکم

Advertisement

لاہور ہائیکورٹ کا نیب کو مریم نواز کی گرفتاری کے متعلق بڑا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے جاتی عمرہ اراضی کیس میں نیب کو مریم نواز کی گرفتاری سے 10 سے روز قبل آگاہ کرنے کاحکم دیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے جاتی عمرہ اراضی کیس میں مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جس سلسلے میں مریم نواز عدالت میں پیش ہوئیں جب کہ نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر…

مریم نواز کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نیب کو پابند کیاجائے کہ وارنٹ جاری کرنے سے 10 روز قبل اطلاع کی جائے، اس پر نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ اعظم نذیر کو اطلاع کردی جائےگی۔

عدالت نے اعظم نذیر کو ہدایت کی کہ وارنٹ کے اجرا پر آپ عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے مریم نواز کی درخواست ضمانت نمٹاتے ہوئے نیب کو ان کی گرفتاری سے دس روز قبل آگاہ کرنے کا حکم دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *