Categories
Breaking news

لاہور ہائیکورٹ کا حکومت کو بڑا جھٹکا، پی ڈی ایم جلسے سے متعلق تہلکہ خیز فیصلہ جاری

Advertisement
Advertisement

لاہور ہائیکورٹ کا حکومت کو بڑا جھٹکا، پی ڈی ایم جلسے سے متعلق تہلکہ خیز فیصلہ جاری

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نےپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم )کا جلسہ روکنے کی فوری استدعا مسترد کر دی، 16صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فیصلہ جاری کیا کہ حکومت دو دن میں جلسے کی اجازت کے حوالے سے فیصلہ کرے۔عدالت حکومتی پالیسی میں مداخلت نہیں کر سکتی، جلسے کی اجازت کا معاملہ زیر غور ہے۔

عدالت نے حکومت کو حکم جاری کرتے ہوئےکورونا ایس اوپیز پر عملدرآمدکیا جائے۔ عدالت نے تمام سیاسی جماعتوں اور ان کے کارکنوں کو ایس اوپیز پر عمل درآمد کی بھی ہدایت کر دی۔ عدالت نے فیصلہ جاری کیا کہ تمام ادارے این سی او سی کی ہدایت پر پابندی یقینی بنائیں۔

پی ڈی ایم والے ہماری نہیں سنتے تو اعتزاز احسن کی سن لیں کہ وہ کیا تجویز دے رہے ہیں، اسد عمر

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے 16 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومی

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *