Categories
Breaking news

لاہور ہائیکورٹ: نیب نے چوہدری برادران کیخلاف انکوائری بندکرنےکی رپورٹ جمع کرادی

Advertisement
Advertisement

 چوہدری برادران

نیب نے بینکوں سے قرض حاصل کرنےکے معاملے میں چوہدری برادران کےخلاف انکوائری بندکرنےکی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی۔

چوہدری برادران نےلاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائرکی تھی کہ نیب ان کے خلاف بندکی گئی انکوائری دوبارہ کھول رہا ہے جس پر ہائیکورٹ نے نیب لاہور سے اس حوالے سے رپورٹ طلب کر رکھی تھی۔

نیب ذرائع کے مطابق چوہدری برادران کے خلاف بینکوں سے قرض حاصل کرنے کے معاملے میں انکوائری بند کرنے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ چوہدری برادران کےخلاف دیگر 2 معاملات میں انکوائریاں چل رہی ہیں جن میں آمدن سے زائداثاثہ جات اور لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کی انکوائریاں شامل ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *