Categories
Breaking news

لاہور کے مزید 27 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا

Advertisement
لاہور کے مزید 27 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا

کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے سبب لاہور کے مزید 27 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن 9 اپریل تک نافذ رہےگا، جوہر ٹاؤن ایف 2 بلاک، جی اور این بلاک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق پی آئی اے سوسائٹی، آرکیٹکٹ سوسائٹی اور این ایف سی سوسائٹی میں لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے، ڈی ایچ اے فیز 4 کے ڈبل ایف اور ڈبل سی بلاکس میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈی ایچ اے فیز 5 کے جی بلاک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، چودھری پارک، رشید روڈ اور سعدی پارک مزنگ میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

لاہور میں ماسک نہ پہننے والوں کو پکڑ کرتھانے میں بند کر دیا جائے گا،کمشنر لاہور

کمشنر لاہور محمد عثمان کا کہنا ہے کہ ماسک نہ پہننے والوں کو چھ ماہ کی قید ہوسکتی ہے، جبکہ ماسک نہ پہننے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ماڈل ٹاؤن کے بی اور سی بلاک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا، گارڈن ٹاؤن کے احمد بلاک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا۔

علامہ اقبال ٹاؤن کے رضا بلاک، کامران بلاک، کریم بلاک میں لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے، نرگس بلاک، گلشن بلاک اور کالج بلاک میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے، جبکہ گلشن راوی کے جی بلاک میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *