Categories
Breaking news

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش

Advertisement
Advertisement
لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش

صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں مختلف علاقوں میں آج صبح تیز بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں مغل پورہ، باغبان پورہ، گلشن راوی، سمن آباد، نسبت روڈ میں تیز بارش ہوئی، بارش کے نتیجے میں شہر کے کئی علاقوں کی گلیوں میں پانی بھر گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آیندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔

شہر لاہور میں بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ہے ۔

دوسری جانب پنجاب کے شہر شیخوپورہ اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *