Categories
Breaking news

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکہ،8 افراد زخمی

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکہ،8 افراد زخمی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے جوہرٹاؤ ن میں واقع بی او آر سوسائٹی کے قریب زور دار دھماکہ ہواہے جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے ، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے ۔ دھماکے کی نوعیت کا تاحال علم نہیں ہو سکا ، دھماکے کے بعد ریسکیو اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچے ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی ہے۔

بائیڈن انتظامیہ کے عمران خان سے رابطہ نہ کرنے پر امریکی سینیٹر نے اپنی حکو مت کو خبردار کردیا

دھماکے کی جگہ پر گاڑیوں کے شو رومز موجود ہیں جس کے باعث شو رومز میں کھڑی متعدد گاڑیوں اور تین عمارتوں کو نقصان پہنچا ۔ دھماکے سے ایک رکشہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ متعدد موٹر سائیکلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ایک عینی شاہد نے دعویٰ کیا کہ ایک موٹر سائیکل سوار نے دھماکے کے مقام کا دو سے تین مرتبہ چکر لگایا ، پھر اپنی موٹر سائیکل کھڑی کی اور چلا گیا ۔ اس کے جانے کے کچھ دیر بعد دھماکہ ہو گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ دھماکے کی تحقیقات کا بھی حکم دیا۔

محکمہ آبپاشی پنجاب کے قوانین 150 سال بعد تبدیل کردئیے گئے

دوسری جانب ڈپٹی کمشنرلاہور مدثر ریاض نے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکرنے اور اسسٹنٹ کمشنر کو جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومیعلاقائیپنجابلاہور

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *