Categories
Breaking news

لاہور کی فضا آج انتہائی مضرِ صحت

ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور کی فضا آج انتہائی مضرِ صحت ہے، لاہور میں آج آلودہ ذرات کی مقدار 293 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آج لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھی دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

پاکستان میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا دنیا کے بڑے شہروں میں سب سے زیادہ آلودہ ہے جبکہ کراچی بھی آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر ہے۔

دنیا بھر کے آلودہ شہروں میں آج دہلی پہلے اور ڈھاکا تیسرے نمبر پر ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آج کراچی بھی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 18ویں نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 151 سے 200 پرٹیکیولیٹ میٹرز فضائی آلودگی مضرِ صحت ہے، 201 سے 300 درجے پر پرٹیکیولیٹ میٹرز انتہائی مضر صحت ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کا یہ بھی کہنا ہے کہ 301 سے زائد پرٹیکیولیٹ میٹرز خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *