Categories
Breaking news

لاہور کی ترقی کیلئے اربوں روپے کا خصوصی پیکیج ہے ، وزیر اعلیٰ

لاہور کی ترقی کیلئے اربوں روپے کا خصوصی پیکیج ہے ، وزیر اعلیٰ

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاہور کی ترقی کیلئے اربوں روپے کا خصوصی پیکیج ہے جس میں اسپتالوں اور پلوں کی تعمیر کے علاوہ ٹرانسپورٹ کے منصوبے بھی شامل ہیں۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا ، جس میں بتایا گیا کہ فیروز پور روڈ پرایک ہزار بستروں پرمشتمل جدید اسپتال بنایاجائے گا۔

Table of Contents

x
Advertisement

عثمان بزدار نے کہا کہ اسپتال میں 400 بسترجنرل، 400 بسترکارڈیالوجی اور200 بستروں پربلڈ ڈیزیزکے لیے ہوں گے، یہ اسپتال ارفع کریم انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹاورکے قریب ایل ڈی اے کی اراضی پر بنایا جائیگا۔

بزدار کی ثقافتی دن پر سندھی عوام کو مبارکباد

پنجاب کے وزیرِاعلیٰ سردار عثمان بزدار کی جانب سے سندھ کے ثقافتی دن کے موقع پر سندھ کے عوام کو مبارک باد پیش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتال کی تعمیر پر 7 ارب روپے لاگت آئے گی،اسپتال کے قیام کیلئے محکمہ صحت کی سمری کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ریلوے اسٹیشن سے شیرانوالہ گیٹ تک اوورہیڈ برج کی تعمیرکیا جائے گا،اس منصوبے پر مجموعی طور پر 4 ارب 50 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

ان کاکہنا تھا کہ 2 کلو میٹر طویل اوور ہیڈ برج نولکھاتھانے سے شروع ہوگا،شاہکام چوک پر بھی اوور ہیڈ برج کی تعمیر کا منصوبہ شروع کریں گے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے 10 انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک بنائے جائیں گے،اس منصوبے پر 1 ارب روپے لاگت آئے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ایل ڈی اے سٹی میں کم آمدن والے طبقے کیلئے 4 ہزاراپارٹمنٹس بنائے جائیں گے،اس منصوبے پر 40 ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے،مجموعی طور پر 8 ہزارکنال اراضی پر 35 ہزار سے زائد اپارٹمنٹس تعمیرکا منصوبہ ہے۔

عثمان بزدار کاکہنا تھا کہ لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ پر جدید بس ٹرمینل بنایا جائے گا،محکمہ ٹرانسپورٹ کو 10 دسمبر تک بس ٹرمینل کا ڈیزائن پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لاہور سمیت بڑے شہروں میں گرین الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی،جبکہ بند روڈ پر سمن آباد جانے والے چوک پر انڈر پاس بنایا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *