Categories
Breaking news

لاہور کی تاریخی میڈیکل یونیورسٹی میں شادی کا فوٹو شوٹ

اسکرین گریب
اسکرین گریب

لاہور کی تاریخی درس گاہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں شادی کے فوٹو شوٹ پر یونیورسٹی انتظامیہ نے نوٹس لے لیا۔

فوٹو شوٹ کے واقعے پر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی بلڈنگ کے مختلف حصوں میں شادی کا فوٹو شوٹ کیا گیا، شادی شدہ جوڑا اور فوٹو گرافرز کی ٹیم یونیورسٹی بند ہونے کے بعد وہاں پہنچی۔

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں فوٹو شوٹ کے واقعے پر نوٹس لے لیا گیا ہے، ابتدائی انکوائری میں گارڈز ملوث پائے گئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے کسی قسم کی اجازت نہیں لی گئی۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی نکلوائی جا رہی ہے، ذمے داران کے خلاف کارروائی ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *