Categories
Breaking news

لاہور: کچہری سے فرار 6 ملزمان گرفتار، 5 کی تلاش جاری

لاہور: کچہری سے فرار 6 ملزمان گرفتار، 5 کی تلاش جاری

لاہور میں پیر کے روز ماڈل ٹاؤن کچہری سے فرار ہونے والے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ باقی 5 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز کے مطابق پکڑے گئے ملزمان میں احمد علی، حیدر علی، فیصل، پرویز، جاوید اور احسان شامل ہیں۔

ملزمان کو مختلف مقامات پر چھاپے مار کر گرفتار کیا گیا، فرار ہونے والے باقی 5 ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں، یہ تمام ملزمان قتل اور ڈکیتی جیسے مقدمات میں ملوث ہیں۔

لاہور؛ قتل کے 2 ملزمان سمیت 10 قیدی فرار ہوگئے

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں دو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

ماڈل ٹاؤن کچہری میں 11 ملزمان کے فرار کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے بخشی خانے میں جھگڑا شروع کر دیا تھا، ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار بخشی خانے کا دروازہ کھول کر اندر داخل ہوئے تو یہ تمام ملزمان فرار ہو گئے تھے۔

اس موقع پر ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے کوئی مزاحمت نہیں کی تھی، واقعے کے بعد ڈی ایس پی کو معطل کر دیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.