Categories
Breaking news

لاہور: کرکٹ میچز کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کا حکم

لاہور: کرکٹ میچز کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کا حکم

لاہو ہائی کورٹ نے کرکٹ میچز کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کا حکم دے دیا اور سماعت کل تک ملتوی کردی۔

لاہور ہائی کورٹ میں کرکٹ میچ کے لیے سڑکیں بند کرنے کے معاملے پر سماعت ہوئی جس میں جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ کرکٹ میچ کے لیے لاہور کی سڑکوں پر ٹریفک کو بند نہ کیا جائے، میچز کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے۔

لاہور ہائیکورٹ: ٹریفک بند کرنے کے کیس کی نئی تاریخ مقرر

لاہور ہائیکورٹ نے میچز کے دوران ٹریفک بند کرنے کے معاملے پر کیس کی نئی تاریخ مقرر کردی، جسٹس شاہد کریم 14اکتوبر کو درخواست پر سماعت کریں گے

سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ اسموگ اور آلودگی سے لاہور چند آلودہ شہروں میں سے ایک بن چکا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے میچز کیلئے مکمل ٹریفک بند کرنے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے میچز کے لیے مکمل ٹریفک بند کرنے سے روک دیا، سیکریٹری داخلہ کو پیر کو طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ مکمل بند کرنے کی بجائے سگنل فری کریں۔

سیکریٹری ہوم نے کہا کہ کرکٹ میچز کے لیے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کا پلان بنالیں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *