Categories
Breaking news

لاہور: کبوتر چوری کے ملزم کی درخواستِ ضمانت خارج، احاطۂ عدالت سے گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے 6 لاکھ روپے کے کبوتر چوری کرنے والے ملزم کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی۔

ملزم ہاشم کو کمرۂ عدالت سے نکلتے ہی پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ملزم ہاشم پر 6 لاکھ روپے کے 95 کبوتر چوری کرنے کے الزام میں تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

جسٹس انوار الحق پنوں نے ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ میرے مؤکل کو کبوتر چوری کرنے کے بے بنیاد الزامات میں ملوث کیا گیا ہے۔

مدعی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مدعی اعجاز نے شوق سے 6 لاکھ روپے مالیت کے کبوتر پال رکھے تھے۔

عدالتِ عالیہ نے سماعت کے بعد درخواستِ ضمانت خارج کر دی جس کے بعد پولیس نے ملزم کو احاطۂ عدالت سے گرفتار کر لیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.